உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Reena Roy:اب ایسی نظر آتی ہیں70-80 کی دہائی کی مشہور اداکارہ رینا رائے، اس شو میں آئیں گی نظر

    بالی ووڈ میں 70-80 کی مشہور اداکارہ رینا رائے اب اس شو میں آئیں گی نظر۔

    بالی ووڈ میں 70-80 کی مشہور اداکارہ رینا رائے اب اس شو میں آئیں گی نظر۔

    Reena Roy In Superstar Singer 2: رینا رائے نے شو کے میزبان آدتیہ نارائن اور ان کے مقبول گانے نشا ..نشا کے ساتھ اسٹیج پر دھوم مچا دی، جس کے بعد شو کے جج ہمیش ریشمیا سمیت سبھی وہاں کھڑے ہو گئے۔

    • Share this:
      Reena Roy In Superstar Singer 2: رینا رائے کا نام 70 اور 80 کی دہائی کی مشہور اداکاراؤں میں سے ایک ہے۔ اپنے دور میں انہوں نے ایک سے بڑھ کر ایک سوپرہٹ فلموں میں کام کیا اور اپنی بہترین اداکاری سے لوگوں کو دیوانہ بنایا۔ فلموں کے ساتھ ساتھ رینا اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بھی لوگوں میں کافی مشہور تھیں اور ان کا ہر طرف چرچا رہتا تھا۔ رینا کافی عرصے سے فلمی دنیا سے دور ہیں لیکن اب ان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ان کا تازہ روپ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

      اس شو میں آنے والی ہیں نظر
      حال ہی میں سونی ٹی وی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں رینا رائے نظر آرہی ہیں۔ دراصل یہ ویڈیو سونی ٹی وی کے ریئلٹی شو 'سوپر اسٹار سنگر 2' کا ہے جس میں رینا رائے بطور مہمان نظر آنے والی ہیں اور یہ ان کا پرومو ویڈیو ہے۔



      رینا رائے نے شو کے میزبان آدتیہ نارائن اور ان کے مقبول گانے نشا ..نشا کے ساتھ اسٹیج پر دھوم مچا دی، جس کے بعد شو کے جج ہمیش ریشمیا سمیت سبھی وہاں کھڑے ہو گئے۔ مزید بچوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے رینا رائے کہتی ہیں کہ میں یہاں صرف ان کے لیے آئی ہوں جو چھوٹے ایٹم بم ہیں۔

      آگے رینا رائے بچوں کی کارکردگی سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔ اور پھر ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب وہ شتروگھن سنہا کی فلم 'وشوناتھ' کا مشہور ڈائیلاگ 'جلی کو آگ کہتے ہیں بجھی کو راکھ کے کہتے ہیں' اپنے انداز میں بول کر وہاں کا ماحول بنا دیتی ہیں۔ غور طلب ہے کہ اس فلم میں شتروگھن سنہا کے ساتھ رینا رائے بھی نظر آئی تھیں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      غلطی کا احساس ہونے پرUrfi Javedنے چاہت کھنہ سے مانگی معافی، طلاق کو لے کر کیا تھا کمنٹ

      یہ بھی پڑھیں:
      Sushmita Sen Pics:اب کس کے پیار میں کھو گئی سشمیتا سین، تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیا ذکر

      اب بھی بے حد خوبصورت نظر آتی ہیں رینا رائے
      سوپر اسٹار سنگر 2 کے اس پرومو ویڈیو کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایپی سوڈ کافی دلچسپ ہونے والا ہے۔ وہیں اگر بات رینا رائے کی کریں تو سالوں بعد وہ اب بھی کافی خوبصورت لگ رہی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: