உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    83 Box Office Collection Day 1:اتنے کروڑ کے ساتھ کھلا 83 کا اکاونٹ، ’سوریہ ونشی‘ کو پچھاڑنے میں رہے ناکام

    فلم 83 کا کیسا رہا باکس آفس کلیکشن۔

    فلم 83 کا کیسا رہا باکس آفس کلیکشن۔

    فلم کی ٹکر پہلے سے ریلیز فلم ’اسپائیڈر-مین‘ اور پوشپا کے ساتھ اکشے کمار، سارا علی خان اور دھنوش کی فلم ’اترنگی رے‘ سے بھی ہے۔ فلم کی ریلیز کے بعد لوگوں کی نگاہیں اس کے پہلے دن کے باکس آفس کلیکشن پر ٹکی ہوئی ہے۔

    • Share this:
      رنویر سنگھ (Ranveer Singh) اور دیپیکا پڈوکون (Deepika Padukone) کی فلم 83 طویل انتظار کے بعد ریلیز ہوگئی ہے۔ دونوں کی ساتھ میں شادی کے بعد یہ پہلی فلم ہے۔ 24 دسمبر کو ہندوستان میں فلم 83 تقریباً 3741 اسکرین پر ریلیز کی گئی۔ فلم کی کہانی کرکٹ سے جڑی ہے اس لئے فلم کو دیکھنے کے لئے لوگوں میں الگ طرح کا تجسس ہے۔ فلم 1983 کے ورلڈ کپ پر مبنی ہے۔ فلم کی ٹکر پہلے سے ریلیز فلم ’اسپائیڈر-مین‘ اور پوشپا کے ساتھ اکشے کمار، سارا علی خان اور دھنوش کی فلم ’اترنگی رے‘ سے بھی ہے۔ فلم کی ریلیز کے بعد لوگوں کی نگاہیں اس کے پہلے دن کے باکس آفس کلیکشن پر ٹکی ہوئی ہے۔ فلم سے امید تھی کہ پہلے دن فلم سوریہ ونشی کے ریکارڈ کو پچھاڑ دے گی، لیکن رنویر سنگھ ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔

      کرسمس کی چھٹی کا ملے گا فائدہ
      میٹرو شہروں جیسے ممبئی، دلی این سی آر، کولکاتہ اور بنگلورو میں فلم کو اچھی شروعات ملی ہے لیکن ان کی امید چھوٹے شہروں میں 10 سے 30 فیصدی کی کمی دیکھی گئی ہے۔ اب مانا جارہا ہے کہ فلم کو کرسمس کی چھٹی کا فائدہ مل سکتا ہے۔

      پہلے دن رہی ٹھیک شروعات
      باکس آفس کے پہلے دن کی کمائی کی بات کریں تو پہلے دن 83 نے 14-15 کروڑ کی کمائی کی ہے۔ باکس آفس پر ان دنوں اسپائیڈرمین اور پوشپا چھائے ہوئے ہیں، ایسے میں 83 کی شروعات ٹھیک ہی مانی جارہی ہے۔ مانا جارہا ہے کہ ویکینڈ پر 83 باکس آفس پر چھلانگ لگائے گا۔ سوریہ ونشی کے بعد یہ دوسری فلم ہے جس نے بڑی اوپننگ لی ہے۔ سوریہ ونشی نے پہلے دن 26 کروڑ کا کلیکشن کیا تھا۔

      83 فلم میں کرکٹ ورلڈ کپ 1983 کی ہندوستانی جیت کی داستان
      رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی فلم 83 میں سال 1983 کے ورلڈ کپ میں ہندوستان کی جیت کی داستان ہے۔ رنویر کپل دیو کے رول میں ہیں تو دیپیکا پڈوکون اُن کی بیوی رومی کا کردار نبھا رہی ہیں۔ فلم میں اُس کے علاوہ چراغ پاٹل، دینکر شرما، ساحل کھٹر جیسے دیگر فنکار ہیں۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: