83 Box Office Collection Day 2: کرسمس پر چلا رنویر سنگھ کا جادو، جانیے دوسرے کتنے کروڑ کمائے
83 نے پہلے دن 12 کروڑ کا زبردست بزنس کیا تھا۔ یہ فلم 1983 میں جیتے ورلڈ کپ کے لمحات کو ایک مرتبہ پھر محسوس کرارہی ہے۔ فلم میں رنویر سنگھ کپل دیو کے رول میں نظر آئے ہیں۔ ان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون بھی فلم میں نظر آئی ہیں۔
83 نے پہلے دن 12 کروڑ کا زبردست بزنس کیا تھا۔ یہ فلم 1983 میں جیتے ورلڈ کپ کے لمحات کو ایک مرتبہ پھر محسوس کرارہی ہے۔ فلم میں رنویر سنگھ کپل دیو کے رول میں نظر آئے ہیں۔ ان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون بھی فلم میں نظر آئی ہیں۔
ممبئی: بڑی بے صبری کے بعد بالی ووڈ ایکٹر رنویر سنگھ (Ranveer Singh) کی فلم 83 ریلیز ہوگئی ہے۔ ریلیز ہوتے ہی یہ فلم ہر جگہ چھا گئی ہے۔ اس فلم کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔ 83 نے پہلے ہی دن شاندار اوپننگ کرکے سبھی کو چونکا دیا تھا۔ اب فلم کا دوسرے دن کا باکس آفس کلیکشن سامنے آگیا ہے۔
83 نے پہلے دن 12 کروڑ کا زبردست بزنس کیا تھا۔ یہ فلم 1983 میں جیتے ورلڈ کپ کے لمحات کو ایک مرتبہ پھر محسوس کرارہی ہے۔ فلم میں رنویر سنگھ کپل دیو کے رول میں نظر آئے ہیں۔ ان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون بھی فلم میں نظر آئی ہیں۔ دوسرے دن کمائے اتنے کروڑ
رپورٹس کی مانیں تو کرسمس کا رنویر سنگھ کی فلم کو فائدہ ہوا ہے۔ فلم نے دوسرے دن کافی اچھی کمائی کی ہے۔ باکس آفس انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، فلم نے دوسرے دن 16 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ جس کے بعد فلم کا ٹوٹل 28 کروڑ روپے ہوجائے گا۔ رپورٹ کے مطابق، باکس آفس کلیکشن میں 30-35 فیصد تک کا اضافہ ہوگا۔
کپل دیو کا ہے کیمیو
رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی فلم 83 میں سال 1983 کے ورلڈ کپ میں ہندوستان کی جیت کی داستان ہے۔ رنویر کپل دیو کے رول میں ہیں تو دیپیکا پڈوکون اُن کی بیوی رومی کا کردار نبھا رہی ہیں۔ فلم میں اُس کے علاوہ چراغ پاٹل، دینکر شرما، ساحل کھٹر جیسے دیگر فنکار ہیں۔
پوشپا سے ہے ٹکر 83 کے ساتھ ہی سینما گھروں میں ساوتھ کے اسٹار اللو ارجن اور رشمیکا مندانا کی فلم پوشپا لگی ہوئی ہے۔ اس فلم کو بھی کافی پسند کیا جارہا ہے۔ پوشپا جب سے ریلیز ہوئی ہے اس نے اپنے نام کئی ریکارڈ کرلیے ہیں۔ ریلیز کے 2-3 دن میں یہ فلم 100 کروڑ میں شامل ہوگئی تھی۔ اس فلم میں اللو ارجن ایک اسمگلر کے رول میں نظر آئے ہیں۔ وہ چندن کی لکڑیوں کی اسمگلنگ کرتے ہیں۔ ساتھ ہی رشمیکا مندانا الگ انداز میں نظر آئی ہیں۔
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔