اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کپل دیو بن کر ہندستان کو جیت دلاتے نظر آئے رنویر سنگھ، شاندار ہے فلم 83 کا ٹریلر

    شائقین اس فلم کی رلیز کا کافی عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔ ٹریلر کا آغاز ہندوستانی ٹیم کے کھیل سے ہوتا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی ایک ایک کر کے آؤٹ ہو رہے ہیں اور پوری ٹیم کو کپل دیو سے امید رہ جاتی ہے۔

    • Share this:
      رنویر سنگھ (Ranveer Singh) کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم 83 (83 Trailer) کا ٹریلر رلیز ہو گیا ہے۔ فلم میں رنویر سنگھ مرکزی کردار میں ہیں اور کرکٹر کپل دیو (Kapil Dev) کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ شائقین اس فلم کی رلیز کا کافی عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔ ٹریلر کا آغاز ہندوستانی ٹیم کے کھیل سے ہوتا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی ایک ایک کر کے آؤٹ ہو رہے ہیں اور پوری ٹیم کو کپل دیو سے امید رہ جاتی ہے۔
      جب ہندوستانی ٹیم 1983 کا ورلڈ کپ کھیلنے جاتی ہے تو رنویر سنگھ کپل دویو بن کر کانفرنس میں کہتے ہیں کہ وہ یہاں جیتنے آئے ہیں۔ فلم میں پنکج ترپاٹھی اس وقت کی ہندوستانی ٹیم کے منیجر پی آر مان سنگھ کا کردار نبھا رہے ہیں۔
      ٹریلر میں دیپیکا پاڈوکون (Deepika Padukone) نظر آئیں جو فلم میں کپل دیو کی بیوی رومی دیو (Romi Dev) کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم میں ہارڈی سندھو (Harrdy Sandhu) نے مدن لال، ایمی ورک (Ammy Virk) نے بلویندر سنگھ سندھو(Balvinder Singh Sandhu، ثاقب سلیم (Saqib Saleem) نے موہندر امرناتھ (Mohindar Amarnath) کا کردار ادا کیا۔ آپ ٹریلر میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم پر ہندوستان کو جیتنے کا دباؤ بھی محسوس کر پائیں گے۔

      بتادیں کہ کبیر خان کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم پہلے گزشتہ سال ہوی نتھی لیکن کووڈ کی وجہ سے رلیز ملتوی ہوگئی۔ اب یہ فلم رواں سال 24 دسمبر کو سینما گھروں میں رلیز ہوگی۔ فلم ہندی کے علاوہ تمل، تیلگو، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں بھی رلیز کی جائے گی۔

      ہندی کے علاوہ اسے تامل، تیلگو، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔ ریلائنس انٹرٹینمنٹ کے ساتھ مل کر کمل ہاسن راج کمل فلمز انٹرنیشنل اور ناگارجن اکینینی اناپورنا اسٹوڈیو تامل اور تیلگو ورژن لائیں گے۔ پرتھوی راج پروڈکشنز اور کچھا سدیپ شالینی آرٹس فلم کے ملیالم اور کنڑ ورژن دکھائیں گے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: