آپ نے تو ہم شکل کئی دیکھے ہوں گے لیکن ایسا کوئی نہیں دیکھا ہو گا۔ یہ میڈم صرف دکھتی ہی نہیں بلکہ عالیہ کی ایکٹنگ بھی کر لیتی ہیں۔ آپ کو سن کر یقین نہیں ہو گا لیکن جب ویڈیو دیکھیں گے تو سمجھ جائیں گے کہ ہم اتنے پراعتماد کیوں ہیں۔
عالیہ کی جڑواں بہن کی طرح نظر آ رہی اس لڑکی کا نام سنایا ہے۔ سنایا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی۔ اس ویڈیو میں وہ عالیہ کی آنے والی فلم گلی بوائے کا ایک ڈائیلاگ بولتی نظر آ رہی ہیں۔ اب جب سنایا کا یہ ویڈیو سامنے آیا ہے تو لوگ حیران ہیں۔
پہلی نظر میں آپ پہچان ہی نہیں پائیں گے کہ یہ عالیہ نہیں کوئی اور ہے۔ جو بھی یہ ویڈیو دیکھ رہا ہے وہ عالیہ کی اس ’جڑواں‘ بہن کی تعریف کرتے نہیں تھک رہا۔ اب انتظار اس بات کا ہے کہ عالیہ جب خود یہ ویڈیو دیکھیں گی تو وہ کیا کہیں گی؟
فی الحال تو عالیہ اپنی فلم کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ ان کی فلم ’ گلی بوائے‘ 14 فروری 2019 کو ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم کے ذریعہ ٹی وی اداکارہ پوجا گوڑ اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات کرنے والی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔