’ایک چھوٹی لڑکی مجھے دیکھ رہی تھی۔۔۔‘ کرینہ کپور کو پہلی بار دیکھ پسند کرنے لگے تھے سیف علی خان، جانیے پورا قصہ
’ایک چھوٹی لڑکی مجھے دیکھ رہی تھی۔۔۔‘ کرینہ کپور کو پہلی بار دیکھ پسند کرنے لگے تھے سیف علی خان، جانیے پورا قصہ۔ تصویر : sabapataudi/kareenakapoorkhan/Instagram
جب سیف نے پہلی مرتبہ کرینہ کو دیکھا تھا، تو وہ انہیں پسند کرنے لگے تھے۔ حالانکہ، اس وقت کرینہ کافی چھوٹی تھیں۔
سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی کو تقریباً 12 سال ہوگئے ہیں۔ دونوں کی کیمسٹری کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔ جب سیف نے پہلی مرتبہ کرینہ کو دیکھا تھا، تو وہ انہیں پسند کرنے لگے تھے۔ حالانکہ، اس وقت کرینہ کافی چھوٹی تھیں۔ اس بات کا انکشاف خود سیف علی خان نے ایک شو میں کیا تھا۔ شو کا ایک ویڈیو سامنے بھی آیا ہے، جس میں وہ کرینہ سے پہلی ملاقات کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
سیف نے سنایا کرینہ سے پہلی ملاقات کا قصہ دراصل، کچھ سالوں پہلے سیف علی خان اور کرینہ کپور ’کیا آپ پانچویں پاس سے تیز ہیں؟‘ شو میں پہنچے تھے۔ اس شو کو شاہ رخ خان ہوسٹ کرتے تھے۔ شو میں سیف نے بتایا، اصل میں پہلی مرتبہ جب میں نے انہیں دیکھا تھا تو میں فلمستان اسٹوڈیو میں شوٹنگ کررہا تھا تو ایک چھوٹی لڑکی بیٹھی تھی میک اپ روم کے باہر۔ دیوار پر اکیلی بیٹھی تھی اور دیکھ رہی تھی میری طرف۔ میں نے پوچھا کسی سے یہ کون ہے؟ تو اس نے کہا کہ یہ کرینہ کپور ہیں۔ کرشمہ کپور کی چھوٹی بہن۔ مجھے لگا کہ بہت خوبصورت ہے اور میرے خیال سے تب سے وہ مجھے کافی اچھی لگی تھی۔‘
سوشل میڈیا پر سیف علی خان اور کرینہ کپور کی یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔ سیف سال 1970 میں پیدا ہوئے اور انہوں نے سال 1993 سے فلموں میں کام کرنا شروع کیا۔ جبکہ کرینہ کپور 1980 میں پیدا ہوئیں اور وہ 2000 سے فلموں میں سرگرم ہیں۔ اس جوڑے کے دو بچے ہیں جن کے نام جہانگیر اور تیمور ہیں۔ سیف علی خان نے اس سے قبل امریتا سنگھ سے شادی کی تھی، جن سے ان کے دو بچے تھے۔ ان کے نام سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔