ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

موسیقار اے آر رحمان ورلڈ ساؤنڈ ٹریک ایوارڈ کے لئے شارٹ لسٹ

نئی دہلی۔ آسکر انعام یافتہ موسیقار اے آر رحمان کو ورلڈ ساؤنڈ ٹریک ایوارڈ کے لئے چنندہ ناموں میں شامل کیا گیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 08, 2017 08:39 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
موسیقار اے آر رحمان ورلڈ ساؤنڈ ٹریک ایوارڈ کے لئے شارٹ لسٹ
اے آر رحمان: فائل فوٹو

نئی دہلی۔  آسکر انعام یافتہ موسیقار اے آر رحمان کو ورلڈ ساؤنڈ ٹریک ایوارڈ کے لئے چنندہ ناموں میں شامل کیا گیا ہے۔ انہیں وائسرائے ہاؤس فلم کی موسیقی کی وجہ سے لوگوں نے چنا ہے۔ ایوارڈ کی شارٹ لسٹ میں شامل ہونے پر مسٹر رحمان نے ٹوئیٹر پر کہا ’’مجھے وائسرائے ہاؤس (تقسیم ہند) فلم کے لئے شارٹ لسٹ ہونے پر خوشی ہے۔


رحمان کو ہند نژاد برطانوی فلمساز گروندر چڈھا کی ہدایت میں تقسیم ہند پر مبنی تاریخی فلم وائسرائے ہاؤس کی موسیقی کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ ۔ وائسرائے ہاؤس میں ہما قریشی، ڈانٹن ایبےاسٹار ہوک بونیولی، گیلین اینڈرسن اور آنجہانی اداکار اوم پوری نے اداکاری کی ہے۔ یہ فلم ’’پارٹیشن:1947 کے نام سے 18 اگست کو ہندستان میں ریلیز ہوگی۔


First published: Jul 08, 2017 08:39 PM IST