کانز فلم فیسٹیول 2023 گزشتہ کچھ دنوں سے سرخیوں میں چھایا ہوا ہے۔ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی کانز میں دنیا بھر کے تمام ستاروں نے حصہ لیا، لیکن اس رمیان کانز فلم فیسٹیول میں کچھ ایسا ہوا ہے، جس کے بارے میں جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔ ایک خاتون نے ریڈ کارپیٹ کے دوران خود پر نقلی خون ڈال لیا، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے۔
کانز 2023 میں خاتون نے کیا احتجاج دراصل، یہ خاتون کانز فلم فیسٹیول 2023 میں روسی حملے میں یوکرین کے فوجیوں اور وہاں کے عام شہریوں کے مارے جانے کی مخالف کرنے کے لیے پہنچی تھی۔ حالانکہ، جیسے ہی خاتون نے خود پر نقلی خون ڈالا، اسے ریڈ کارپیٹ سے فوری باہر کردیا جاتا ہے، لیکن اب خاتون کے ویڈیو نے لوگوں کا دھیان اپنی جانب کھینچ لیا ہے۔
Woman at the Cannes Film Festival red carpet wearing Ukranian colored dress pours fake blood on herself pic.twitter.com/x9EgPvQnG9
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون، یوکرین کے جھنڈے والے رنگ کا لباس پہن کر ریڈ کارپٹ پر پہنچتی ہیں۔ وہ ریڈ کارپٹ کی سیڑھیوں پر چند قدم آگے بڑھ کر کیمرے کی طرف مڑتی ہے، نقلی خون کا پولی تھین کا پیکٹ نکال کر خود پر ڈال لیتی ہے۔ تبھی سیکورٹی گارڈ خاتون کو ایسا کرنے سے روکتا ہے اور فوراً اسے ریڈ کارپٹ سے ہٹا دیتا ہے۔ عورت کے چہرے اور لباس پر نقلی خون لگ جاتا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔