உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عامر خان کی بیٹی ایرا خان ڈپریشن کے بعد نئی پریشانیوں کا کر رہی ہیں سامنا، بولیں- ’روتی رہی اور...‘

    عامر خان کی بیٹی ایرا خان ڈپریشن کے بعد نئی پریشانیوں کا کر رہی ہیں سامنا

    عامر خان کی بیٹی ایرا خان ڈپریشن کے بعد نئی پریشانیوں کا کر رہی ہیں سامنا

    ایرا خان (Ira Khan) نے ایک نیا ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کے ڈاکٹر نے ان کی دوا بدلی تھی، جس کے بعد ان کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے۔ انہیں بہت غصہ بھی آنے لگا ہے۔ جبکہ پہلے ان کے ساتھ ایسا نہیں تھا۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان (Aamir Khan) کی بیٹی ایرا خان (Ira Khan) بھلے ہی بالی ووڈ سے دور ہیں، لیکن لائم لائٹ سے وہ کبھی دور نہیں رہیں۔ سوشل میڈیا پر ایرا خان کافی سرگرم رہتی ہیں اور لاکھوں لوگ انہیں فالو بھی کرتے ہیں۔ اپنی باتیں کہنے کے لئے بھی ایرا خان سوشل میڈیا کا ہی سہارا لیتی ہیں۔ ڈپریشن (Ira Khan Depression) اور مینٹل ہیلتھ جیسے موضوعات کو لے کر بھی ایرا خان کھل کر بات کرتی ہیں۔ انہوں نے کچھ وقت پہلے ہی اپنے ڈپریشن میں ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

      اب ایرا خان نے ایک نیا ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کے ڈاکٹر نے ان کی دوا بدلی تھی، جس کے بعد ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ انہیں بہت غصہ بھی آنے لگا ہے۔ جبکہ پہلے ان کے ساتھ ایسا نہیں تھا۔ اب ایرا خان کا کہنا ہے کہ وہ اس مسئلے پر اپنے ماہر نفسیات سے بات کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔

      ایرا خان نے انسٹا گرام پر 10 منٹ سے زیادہ کا ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں وہ اپنی صحت کے بارے میں بات کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو میں ایرا خان نے بتایا کہ انہیں گزشتہ کچھ دنوں سے بہت غصہ آرہا ہے۔ لیکن، عام طور پر ان کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا ہے۔ انہیں یہ بھی سمجھ نہیں آرہا ہے کہ وہ اس سے کیسے ڈیل کریں۔ وہیں ایرا خان کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ غصے کا تعلق دواوں سے نہیں ہے۔

       






      View this post on Instagram





       

      A post shared by Ira Khan (@khan.ira)






      ایرا خان مزید بتاتی ہیں کہ وہ جمعہ کو ڈرائیو کرکے گھر جارہی تھیں، لیکن وہ ایسا نہیں کر پائیں، جس کے بعد وہ فٹبال کھیلنے گئیں اور یہاں بھی توجہ مرکوز نہیں کر پائیں، چیزیں مزید بدتر ہوگئیں۔ جب وہ گاڑی ڈرائیو کر رہی تھیں، تو انہیں محسوس ہوا کہ انہیں غصہ آرہا ہے اور وہ ڈرائیو کرنے کی حالت میں نہیں ہیں، جس کے بعد انہوں نے کسی کو بلایا۔ وہ کہتی ہیں- ’مجھے لگا کہ ایسی حالت میں ایک مشین کو کنٹرول کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ اس لئے میں نے کار سائیڈ پر کھڑی کردی، جب تک مجھے کوئی لینے آیا، میں بس روتی رہی‘۔ واضح رہے کہ سال 2020 میں ہی ایرا خان نے اپنے ڈپریشن میں ہونے کا انکشاف کیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: