உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Deepika Padukoneسے لے کر سیف علی خان تک، ان اسٹارس نے پیار میں کردی تھیں ساری حدیں پار

    محبت میں ان ستاروں نے پار کیں حدیں۔۔

    محبت میں ان ستاروں نے پار کیں حدیں۔۔

    Bollywood Stars Who Crossed Limits For Love: بالی ووڈ کے ستارے بھی آخر انسان ہیں۔ وہ بھی کسی سے پیار کر سکتے ہیں۔ تو آج ہم آپ کو کچھ ایسے ہی فنکاروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں، جنہوں نے محبت میں تمام حدیں پار کر دیں۔

    • Share this:
      Bollywood Stars Who Crossed Limits For Love:بالی ووڈ اداکاروں کے لاکھوں مداح ہیں جو اپنے پسندیدہ ستاروں کے لیے ہر وقت کچھ بھی کرنے کو تیار رہتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ یہ ستارے بھی کسی کے لیے دیوانے ہو سکتے ہیں۔ جی ہاں، بالی ووڈ کے ستارے بھی آخر انسان ہیں۔ وہ بھی کسی سے پیار کر سکتے ہیں۔ تو آج ہم آپ کو کچھ ایسے ہی فنکاروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں، جنہوں نے محبت میں تمام حدیں پار کر دیں۔

      دیپیکا پڈوکون
      دیپیکا پڈوکون کا نام ہندی فلمی دنیا کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں لیا جاتا ہے۔ دیپیکا نے رنبیر کپور سے محبت کرنے کے بعد ان کے نام کا ٹیٹو بنوایا تھا۔ تاہم رنبیر کپور کے ساتھ ان کا رشتہ زیادہ دیر تک نہیں چل سکا۔ اس کے بعد دیپیکا نے رنویر سنگھ سے شادی کرلی۔ شادی سے پہلے انہوں نے رنبیر کپور کے نام کا ٹیٹو ہٹا دیا تھا۔

      عامر خان
      بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ یعنی عامر خان بھی محبت کے معاملے میں کسی سے کم نہیں۔ یوں تو عامر کئی بار سہرا باندھ چکے ہیں لیکن اپنی پہلی بیوی رینا دتہ کے لیے عامر نے اپنے خون سے خط لکھنے میں کوئی عار محسوس نہیں کی تھی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Urfi Javedکے انوکھے فیشن کا حصہ بنے رنویر سنگھ!ایکٹریس نے اس مرتبہ کرڈالا کچھ ایسا کہ۔۔۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Malaika Arjun:بوائے فرینڈ ارجن کپور کی بانہوں میں نظر آئی ملائیکہ اروڑہ

      سیف علی خان
      اپنی محبت کو متاثر کرنے کے معاملے میں بالی ووڈ کے چھوٹے نواب یعنی سیف علی خان بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔ اداکارہ کرینہ کپور خان سے شادی سے پہلے ہی سیف علی خان نے کرینہ کے نام کا ٹیٹو بنوایا تھا جو آج تک ان کی محبت کی نشانی بنا ہوا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: