اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Aamir Khan Mango Party:بیٹے آزاد کے ساتھ گرمیوں میں آم کا لطف اٹھاتے نظر آئے عامر خان، فینس نے ایکٹر سے پوچھا یہ سوال

     لال سنگھ چڈھا 14 اپریل کو بیساکھی کے موقع پر ریلیز ہونا تھی لیکن پروڈکشن مکمل نہ ہونے کی وجہ سے فلم کو آگے بڑھا دیا گیا۔ فلم کے ہدایت کار ادویت چندن ہیں۔

    لال سنگھ چڈھا 14 اپریل کو بیساکھی کے موقع پر ریلیز ہونا تھی لیکن پروڈکشن مکمل نہ ہونے کی وجہ سے فلم کو آگے بڑھا دیا گیا۔ فلم کے ہدایت کار ادویت چندن ہیں۔

    لال سنگھ چڈھا 14 اپریل کو بیساکھی کے موقع پر ریلیز ہونا تھی لیکن پروڈکشن مکمل نہ ہونے کی وجہ سے فلم کو آگے بڑھا دیا گیا۔ فلم کے ہدایت کار ادویت چندن ہیں۔

    • Share this:
      Aamir Khan Mango Party: گرمیوں کے موسم میں پھلوں کا بادشاہ 'آم' راج کرتا ہے اور عام سے لے کر خاص تک آم کی محبت میں ڈوبا نظر آتا ہے۔ یوں تو آم کھانا بہت عام سی بات ہے لیکن جب آم کھانے کی تصویریں کسی 'خاص' کے ڈرائنگ روم سے نکل کر سوشل میڈیا پر نمایاں ہوجاتی ہیں تو آم کا معاملہ خاص بن جاتا ہے۔ عامر خان نے اپنی فلم کمپنی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کچھ ایسی ہی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں وہ اپنے بیٹے آزاد کے ساتھ آم کی چٹخارے لیتے نظر آ رہے ہیں۔

      عامر خود تو سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ چکے ہیں لیکن اپنی ذاتی زندگی کی باتیں اس اکاؤنٹ سے شیئر کرتے رہتے ہیں۔ آم کھانے کی یہ تصاویر اس لیے بھی اہم ہیں کیونکہ گزشتہ سال عامر نے اپنی اہلیہ اور آزاد کی والدہ کرن راؤ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ یہ خبر کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی۔ تاہم اس کے بعد عامر کو کئی بار کرن اور بیٹے آزاد کے ساتھ وقت گزارتے دیکھا گیا ہے۔ اب تھوڑا بڑے ہوچکے آزاد کے ساتھ عامر والد کے انداز میں نظر آ رہے ہیں۔



      یہ بھی پڑھیں:
      دیویابھارتی کی اچانک موت کے بعد Ladlaمیں کاسٹ کی گئی سری دیوی تو سیٹ پرہونے لگا عجیب وغریب

      ان تصاویر پر کئی مداحوں نے مضحکہ خیز تبصرے بھی کیے ہیں۔ کچھ لوگوں نے عامر سے روزے کے بارے میں پوچھا ہے۔ ساتھ ہی کچھ لوگوں نے جاننا چاہا کہ عامر آم کیسے کھاتے ہیں؟ چھیل کر یا کاٹ کر۔کچھ مداحوں نے لال سنگھ چڈھا کے بارے میں دریافت کیا۔ آپ کو بتادیں کہ عامر کی یہ فلم 11 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ پربھاس کی آدی پورش اسی تاریخ کو پہلے ریلیز ہونی تھی لال سنگھ چڈھا کے لیے ریلیز آگے بڑھادی گئی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Rheaنے اپنے جذبات کو شاعری کے ذریعہ کیا بیاں،کہا-طوفانوں سے گزرتے ہوئے ان لہروں سے۔۔۔

      اس سے پہلے لال سنگھ چڈھا 14 اپریل کو بیساکھی کے موقع پر ریلیز ہونا تھی لیکن پروڈکشن مکمل نہ ہونے کی وجہ سے فلم کو آگے بڑھا دیا گیا۔ فلم کے ہدایت کار ادویت چندن ہیں۔ کرینہ کپور فیمیل لیڈ رول میں ہیں۔ یہ ہالی وڈ فلم فارسٹ گمپ کا ریمیک ہے۔ کچھ لوگ عامر کی تصویروں کو فلم کے پروموشن سے جوڑ کر بھی دیکھ رہے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: