اپنا ضلع منتخب کریں۔

     اس اداکارہ کے ساتھ عامر خان نے سب کے سامنے اسٹیج پر ہی کیا کچھ ایسا، ویڈیو گیا وائرل

    کیارا اڈوانی اپنے چہرے کو پیچھے کی طرف موڑ کر الجھا ہوا ماسک ہٹانے کی کوشش کر رہی تھیں تبھی جب عامر خان پوچھا  مدد چاہئے۔

    کیارا اڈوانی اپنے چہرے کو پیچھے کی طرف موڑ کر الجھا ہوا ماسک ہٹانے کی کوشش کر رہی تھیں تبھی جب عامر خان پوچھا مدد چاہئے۔

    کیارا اڈوانی اپنے چہرے کو پیچھے کی طرف موڑ کر الجھا ہوا ماسک ہٹانے کی کوشش کر رہی تھیں تبھی جب عامر خان پوچھا مدد چاہئے۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ اداکار عامر خان   (Aamir Khan) کو مسٹر پرفیکشنسٹ کا درجہ یوں ہی نہیں ملا ہے۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں عامر نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف اداکاری اور فلمیں بنانے میں بلکہ ہر چیز میں پرفیکٹ ہیں۔ کیارا اڈوانی بھی ان کی اس ادا کی قائل ہو گئی ہوں گی۔ دراصل  عامر خان اور کیارا اڈوانی  (Kiara Advani)  ایک ایوینٹ میں موجود تھے، اسی کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب دونوں اسٹیج پر آتے ہیں تو دونوں نے کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے ماسک پہنا ہوا ہے۔ عامر نے فوٹوگرافر کو دیکھ کر اپنا ماسک  گلے میں لٹکا لیا لیکن جب کیارا نے بھی ایسا کرنے کی کوشش کی تو ان کا ماسک کان کی بالیوں میں پھنس گیا۔

      کیارا اڈوانی اپنے چہرے کو پیچھے کی طرف موڑ کر الجھا ہوا ماسک ہٹانے کی کوشش کر رہی تھیں تبھی جب عامر خان پوچھا  مدد چاہئے۔ کیارا نے کہا ہاں ، پھر عامر خان مدد میں مصروف  ہو گئے۔ عامر جس نزاکت سے  اداکارہ کا ماسک نکالنے میں مدد کر رہے ہیں  اس سے واضح ہے کہ عامر ہر چیز میں ماہر ہیں۔  عامر کا یہ عمل ان کے مداحوں نے بہت پسند کیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ویڈیو  دیکھتے ہی  وائرل ہو گیا۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by ✒ (@perfectaamir)





      عامر خان کا یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)






      فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والے سدھارتھ ملہوترا ان دنوں اپنی آنے والی فلم شیرشاہ کو لے کر سرخیوں میں ہیں ۔ کچھ دنوں پہلے شیر شاہ کا ٹریلر جاری کیا گیا تھا ، جس کو شائقین نے کافی پسند کیا ۔ ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد شائقین فلم کے ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔ کیارا اڈوانی فلم میں سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ نظر آئیں گی ۔ شائقین ان دونوں کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھ کر کافی پرجوش ہیں ۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: