بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان (Aamir Khan) لداخ میں اپنی آنے والی فلم 'لال سنگھ چڈھا' (Laal Singh Chaddha) کی آخری مرحلے کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ کرن راؤ بھی وہاں موجود ہیں۔ حال ہی میں اداکار ناگا چیتنیا (Naga Chaitanya) نے ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں عامر خان اور کرن راؤ (Kiran Rao) نظر آرہے تھے۔ اب عامر خان اور کرن راؤ کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں دونوں ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔
عامر خان کے ایک فین کلب نے اسے انسٹاگرام پیج پر شیئر کیا ہے۔ لداخ سے سامنے آئے اس ویڈیو میں عامر اور ان کی سابق بیوی وہاں ٹریڈیشنل کپڑے پہنے ہیں اور ڈانس کر رہے ہیں۔ ویڈیو دیکھ کر آپ کہہ سکتے ہیں کہ عامر اور کرن لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کے دوران ساتھ میں اچھا وقت گزار رہے ہیں۔ ابھی کچھ دن پہلے عامر خان نے کرن راؤ سے اپنی پندرہ سال کی شادی تور کر طلاق کا اعلان کیا تھا۔ طلاق کے بعد اب دونوں کا یہ ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران ہو رہے ہیں۔
عامر خان نے کرگل کے واکھا وادو نامی گائوں میں کمیونٹی ہال تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنی آنے والی فلم 'لال سنگھ چڈھا' کی آخری مرحلے کی شوٹنگ کے سلسلے میں کرگل میں خیمہ زن عامر خان نے یہ اعلان واکھا وادو کے مقامی لوگوں سے بات چیت کے دوران کیا ہے۔ انہوں نے مقامی لوگوں سے ملاقات کے دوران کہا: 'ہم آپ کے گاوں میں شوٹنگ کرنے کے لئے آئے ہیں۔ ہمیں آپ سے مل کر بہت اچھا لگا۔ آپ نے ہمیں جو تعاون فراہم کیا اس کے لئے ہم آپ کے بے حد مشکور ہیں'۔
عامرخان کا مزید کہنا تھا: 'ہماری شوٹنگ مشکل ہوتی ہے یہ آپ بھی دیکھ چکے ہیں۔ ہم بے حد خوش ہیں کہ آپ نے ہمیں تعاون فراہم کیا اور ہماری مدد کی جس سے ہمارا کام آسان ہو گیا'۔ عامر خان نے مذکورہ گاوں میں بچوں کے لئے ایک کمیونٹی ہال تعمیر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا: 'ہم کمیونٹی ہال بنانے میں آپ کی مدد کریں گے۔ بچے وہاں ثقافتی پروگرام منعقد کیا کریں گے'۔ ان کا مزید کہنا تھا: 'ہم سب کو آپ کی جگہ بہت اچھی لگی۔ آپ کا گاوں بہت ہی خوبصورت ہے۔ ہم گاوں میں بھی گھومنا چاہتے ہیں'۔
عامر خان کو کرگل کا روایتی لباس گونچا بہت پسند آیا ہے اور انہوں نے تقریب میں شریک ایک مقامی نوجوان سے کہا کہ مجھے بھی ایک گونچا چاہئے۔ انہوں نے ایک نوجوان سے مخاطب ہو کرکہا کہ 'آپ نے جیکٹ جیسا کیا پہنا ہے؟ مقامی نوجوان نے جواب دیا کہ 'اس کو گونچا کہتے ہیں'۔ عامر خان نے پھر کہا: 'مجھے بھی اسی رنگ کا ایک گونچا چاہئے۔ آپ لوگوں کے کپڑے بھی بہت خوبصورت ہیں'۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔