உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عامر خان اور کرن راو نے طلاق کے اعلان کے بعد فینس کیلئے جاری کیا ویڈیو، ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر کہی یہ بڑی بات

    عامر خان اور کرن راو نے طلاق کے اعلان کے بعد فینس کیلئے جاری کیا ویڈیو، کہی یہ بڑی بات ۔ تصویر : یوٹیوب ۔ Paani Foundation

    طلاق کے اعلان کے بعد عامر خان (Aamir Khan) اور کرن راو (Kiran Rao) اب اپنے فینس کیلئے ایک ویڈیو میسیج کیلئے ایک ساتھ آئے ہیں ۔ سابق جوڑے نے ہاتھ پکڑ کر اپنے سبھی فینس کو یقین دلایا کہ وہ ابھی بھی ایک ہی فیملی کا حصہ ہیں ۔

    • Share this:
    ممبئی : بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے گزشتہ روز ہی اپنی اہلیہ کرن راو کے ساتھ طلاق کا اعلان کیا ہے ۔ دونوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ، جس میں انہوں نے بتایا کہ دونوں آپسی رضامندی سے الگ ہورہے ہیں ۔ لیکن الگ ہونے کے بعد بھی وہ ہمیشہ ایک دوست اور فیملی ہی رہیں گے ۔ ہفتہ کو طلاق کا اعلان کرنے کے بعد عامر خان اور کرن راو اب اپنے فینس کیلئے ایک ویڈیو میسیج کیلئے ایک ساتھ آئے ہیں ۔ سابق جوڑے نے ہاتھ پکڑ کر اپنے سبھی فینس کو یقین دلایا کہ وہ ابھی بھی ایک ہی فیملی کا حصہ ہیں ۔

    شیئر کئے گئے ویڈیو میں عامر خان اور کرن راو ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے نظر آرہے ہیں اور اپنے فینس کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ تو آپ لوگوں کو دکھ بھی ہوا ہوگا ، اچھا نہیں لگا ہوگا ، شاک لگا ہوگا ، ہم صرف آپ کو اتنا کہنا چاہتے ہیں کہ ہم دونوں بہت خوش ہیں اور ہم ایک ہی فیملی ہیں ۔ ہمارے رشتے میں تبدیلی آئی ہے ، لیکن ہم لوگ ایک دوسرے کے ساتھ ہی ہیں ، تو آپ لوگ ایسا کبھی مت سوچئے گا ۔

    عامر خان نے مزید کہا کہ وہ اور کرن اپنے پانی فاونڈیشن کو اپنے بچے کی طرح مانتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ اور پانی فاونڈیشن ہمارے لئے آزاد کی طرح ہے ، جو ہمارا بچہ ہے ۔ جیسے آزاد ، ویسے ہی پانی فاونڈیشن ۔ تو ہم لوگ ہمیشہ فیملی ہی رہیں گے ۔ ہمارے لئے آپ لوگ دعا کیجئے کہ ہم خوش رہیں ۔ صرف یہی کہنا تھا ہم لوگوں کو ۔

    بتادیں کہ عامر خان اور کرن راو کی شادی 2005 میں ہوئی تھی ۔ ان کی شادی کو 15 سال ہوچکے تھے اور وہ نو سال کے بیٹے آزاد کے والدین ہیں ۔ عامر اور کرن نے گزشتہ روز یعنی تین جولائی کو ہی ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے طلاق کا اعلان کیا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: