ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عامر خان نے کرن راو اور بیٹے آزاد خان کے ساتھ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے کی ملاقات

بالی ووڈ اداکار عامر خان (Aamir Khan) کچھ دنوں قبل، کرن راو (Kiran Rao) نے سوشل میڈیا پر اپنے الگ ہونے کی بات کا اعتراف کیا تھا۔ دونوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے اپنی 15 سال پرانی شادی کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • Share this:
عامر خان نے کرن راو اور بیٹے آزاد خان کے ساتھ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے کی ملاقات
عامر خان نے کرن راو اور بیٹے آزاد خان کے ساتھ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے کی ملاقات

نئی دہلی: لداخ میں فلم کی شوٹنگ ختم کرنے کے بعد عامر خان (Aamir Khan) اور کرن راو (Kiran Rao) سری نگر پہنچے تھے۔ ان کے ساتھ ان کا بیٹا آزاد راو خان (Azaad Rao Khan) بھی تھا۔ انہوں نے جموں وکمشیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا (Lt Gov Manoj Sinha) سے ایک دن پہلے یعنی 31 جولائی کو ملاقات کی تھی اور جموں وکشمیر کی فلم پالیسی پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ٹوئٹ کرکے خود اس بات کی اطلاع لوگوں کو دی ہے۔


لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے ٹوئٹر میں لکھا، ’آج مشہور فلم اداکار عامر خان اور کرن راو سے ملاقات ہوئی۔ ہم نے جموں وکشمیر کی نئی فلم پالیسی پر تبادلہ خیال کیا ہے، جو جلد ہی سامنے آئے گی۔ یہ تبادلہ خیال بالی ووڈ میں جموں وکشمیر کے وقار کو پھر سے بلند کرنے سے متعلق تھی۔ ساتھ میں فلم شوٹنگ کے لحاظ سے اسے پسندیدہ لوکیشن بنانے پر بھی بات ہوئی تھی۔




(تصویر کریڈٹ: Twitter@OfficeOfLGJandK)عامر خان اور کرن راو نے سری نگر کے ڈپٹی کمشنر محمد اعجاز احمد کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ سوشل میڈیا پر عامر خان اور ان کی سابق اہلیہ کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ تصاویر سے ظاہر ہے کہ اس ملاقات میں ان کا بیٹا آزاد راو خان بھی موجود تھا۔ واضح رہے کہ عامر خان اور کرن راو الگ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک مشترکہ بیان جاری کے اس کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے اپنی 15 سال پرانی شادی کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حالانکہ، وہ بیٹے آزاد راو خان کے کو پیرنٹس (مشترکہ والدین) بنے رہیں گے۔

(تصویر کریڈٹ: Instagram@__aamirkhann__)
(تصویر کریڈٹ: Instagram@__aamirkhann__)


(تصویر کریڈٹ: Instagram@__aamirkhann__)
(تصویر کریڈٹ: Instagram@__aamirkhann__)


(تصویر کریڈٹ: Instagram@__aamirkhann__)
(تصویر کریڈٹ: Instagram@__aamirkhann__)


میڈیا رپورٹس کے مطابق، فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی تعمیر وائیکام 18 موشن پکچرس اور عامر خان پروڈکشنس کے بینر تلے ہو رہا ہے۔ یہ فلم ٹام ہینکس کی کلاسک فلم ’فاریسٹ گنپ‘ کی آفیشیل ہندی ریمیک ہے۔ فلم کی اسکرپٹ اداکار-رائٹر اتل کلکرنی نے لکھی ہے۔ یہ فلم اسی سال کرسمس تیوہار کے آس پاس ریلیز ہونے والی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 01, 2021 10:42 PM IST