உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ’لال سنگھ چڈھا‘رہی فلاپ،ابAamir Khan کے ہاتھ سے نکلی یہ بڑی فلم!

    لال سنگھ چڈھا کے فلاپ ہونے سے عامر خان کے کرئیر کو لگا جھٹکا۔

    لال سنگھ چڈھا کے فلاپ ہونے سے عامر خان کے کرئیر کو لگا جھٹکا۔

    Aamir Khan Next Film: اب آنے والے وقت میں عامر خان اسپینش فلم کیمپینس کے ہندی ریمیک میں نظر آسکتے ہیں۔ اس فلم میں عامر کے ساتھ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما مرکزی رول میں نظر آسکتی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi | Lucknow | Surat | Hyderabad
    • Share this:
      Aamir Khan Next Film:ہندی سینما کے سوپر اسٹار عامر خان کے لئے موجودہ وقت کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ پہلے باکس آفس پر عامر خان کی سب سے انتظار طلب فلم لال سنگھ چڈھا بری طرح فلاپ ثابت ہوئی اور اب خبر یہ آرہی ہے کہ مشہور سنگر رہے گلشن کمار کی بائیوپک فلم موگُل سے بھی عامر کا پتہ کٹ گیا ہے۔ معلوم ہو کہ لال سنگھ چڈھا نے عامر خان کے کرئیر کو کافی متاثر کیا ہے۔

      اس فلم سے کٹ گیا عامر کا پتہ
      غور طلب ہے کہ آنجہانی بھجن سمراٹ اور ٹی سیریز کے مالک گلشن کمار کی بایوپک فلم موگل کے حوالے سے عامر خان کے نام کی بحث کافی عرصے سے چلی آرہی ہے۔ اس فلم میں عامر مرکزی کردار میں نظر آ سکتے ہیں۔ لیکن ای ٹائمز میں شائع خبر کے مطابق یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عامر اب اس فلم کا حصہ نہیں بنیں گے۔ خبر کے مطابق عامر خان ٹی سیریز کے مالک بھوشن کمار کے ساتھ اس بڑے پروجیکٹ پر کام کرنے جارہے تھے۔ لیکن 2 سال قبل انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اس فلم سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم موجودہ دور میں لال سنگھ چڈھا کے فلاپ ہونے کے بعد یہ افواہ تیز ہو گئی ہے کہ عامر کے ہاتھ سے کئی فلمیں نکل رہی ہیں۔ بتادیں کہ عامر سے پہلے گلشن کمار کی بایوپک موگل بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کو آفر کی گئی تھی۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Veena Malikسے قندیل بلوچ تک، پاکستان کی متنازعہ کوئن رہ چکی ہیں یہ اداکارائیں

      یہ بھی پڑھیں:
      Munawar Anjali:انجلی اروڑہ کے ساتھ کام کرنے سے منور فاروقی کا انکار،جانیے کیا ہے وجہ

      کون سی ہے عامر کی اگلی فلم
      اس درمیان بحث ہے کہ عامر خان کی اگلی فلم کے بارے میں تو اس میں ابھی کافی وقت باقی ہے۔ کیونکہ عامر اپنے انداز میں سالوں بعد فلمیں لے کر آتے ہیں۔ 4 سال کے طویل انتظار کے بعد عامر خان کی لال سنگھ چڈھا آئی تھی، لیکن یہ فلم کمال نہیں دکھا سکی ہے۔ اب آنے والے وقت میں عامر خان اسپینش فلم کیمپینس کے ہندی ریمیک میں نظر آسکتے ہیں۔ اس فلم میں عامر کے ساتھ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما مرکزی رول میں نظر آسکتی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: