ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عامر خان نے غریبوں کو آٹے کی بوری میں پیسے چھپا کر بانٹے؟ اداکار نے خود دیا جواب

سوشل میڈیا پر ایسی بات اڑی تھی کہ عامر آٹے کی بوری میں پیسہ چھپا کر غریبوں میں بانٹ رہے ہیں۔ اس پر اب خود عامر نے اپنا ردعمل ظاہر کر کے سچائی بتائی ہے۔

  • Share this:
عامر خان نے غریبوں کو آٹے کی بوری میں پیسے چھپا کر بانٹے؟ اداکار نے خود دیا جواب
عامر خان نے دیا جواب

 ممبئی۔ ان دنوں ملک کورونا وائرس (Coronavirus) کی مصیبت سے جوجھ رہا ہے۔ اس دوران لوگوں کی حفاظت کے لئے پورے ملک میں لاک ڈاون (Lockdown) کیا گیا ہے۔ وہیں، اس دوران وائرس سے جنگ میں ملک کے سبھی لوگ ایک ساتھ کھڑے ہو گئے ہیں۔ بات کریں بالی ووڈ کی تو سبھی ستارے اپنے اپنے طریقوں سے تعاون کر رہے ہیں۔ وہیں حال ہی میں اداکار عامر خان (Aamir Khan) کے تعاون کو لے کر زبردست چرچا ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایسی بات اڑی تھی کہ عامر آٹے کی بوری میں پیسہ چھپا کر غریبوں میں بانٹ رہے ہیں۔ اس پر اب خود عامر نے اپنا ردعمل ظاہر کر کے سچائی بتائی ہے۔



دراصل، ایسی خبریں آئی تھیں کہ عامر خان نے غریبوں کو ٹرک بھر کر آٹے کے ایک۔ ایک کلو کے پیکٹ بھیجے ہیں۔ اس کے اندر پندرہ ہزار روپئے بھی رکھے ہوئے تھے۔ حالانکہ اس بات کو لے کر اس وقت کوئی بھی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ وہیں، اب عامر خان نے اس خبر کو لے کر ٹویٹ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہا ہے۔ اداکار نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ’’ ساتھیو، میں وہ انسان نہیں ہوں جس نے آٹے کے پیکٹ میں پیسے رکھے تھے۔ یہ یا تو پوری طرح سے جھوٹی خبر ہے یا پھر رابن ہوڈ خود اس بات کو بتانا نہیں چاہتے۔ محفوظ رہیں‘‘۔

عامر خان کا یہ ٹویٹ اور ان کا یہ انداز سوشل میڈیا پر خوب سرخیاں بٹور رہا ہے۔ وہیں، عامر خان کو لے کر ایک ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ جس کسی نے بھی آٹے کے پیکٹ لئے ان کے ہوش اڑ گئے۔ کیونکہ ہر ایک پیکٹ میں پندرہ ہزار روپئے چھپے ہوئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی ٹک ٹاک ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس کے پیچھے عامر خان کا ہاتھ ہے۔
First published: May 04, 2020 03:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading