Aamir Son Bollywood Debut:عامر خان نے بیٹے جنید کے بالی ووڈ ڈیبیو کو لے کر کیا یہ بڑا ہی دلچسپ انکشاف
Aamir Son Junaid Auditioned For Laal Singh Chaddha: اسکرپٹ رائٹر اتل کلکرنی اور پروڈیوسر ہیرانی اس بات پر متجسس تھے کہ عامر خان کو 'لال سنگھ چڈھا' کرنا چاہیے اور یہیں ہوا۔ یہ فلم 11 اگست کو ریلیز ہو رہی ہے اور باکس آفس پر اس کا مقابلہ اکشے کمار کی فلم 'رکشا بندھن' سے ہونے والا ہے۔
Aamir Son Junaid Auditioned For Laal Singh Chaddha: اسکرپٹ رائٹر اتل کلکرنی اور پروڈیوسر ہیرانی اس بات پر متجسس تھے کہ عامر خان کو 'لال سنگھ چڈھا' کرنا چاہیے اور یہیں ہوا۔ یہ فلم 11 اگست کو ریلیز ہو رہی ہے اور باکس آفس پر اس کا مقابلہ اکشے کمار کی فلم 'رکشا بندھن' سے ہونے والا ہے۔
Aamir Son Junaid Auditioned For Laal Singh Chaddha: عامر خان (Amir Khan) نے انتظار طلب فلم 'لال سنگھ چڈھا'(Laal Singh Chaddha) کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ ادویت چندن نے اس فلم کو ڈائریکٹ کیا ہے اور یہ ہالی ووڈ سوپر اسٹار ٹام ہینکس کی سوپرہٹ فلم 'فاریسٹ گم' کا ہندی ریمیک ہے۔ حال ہی میں، ایک پروموشن کے دوران، عامر نے انکشاف کیا کہ ان کے بیٹے جنید خان نے بھی ایک ٹیسٹ ویڈیو شوٹ کیا تھا اور 'لال سنگھ چڈھا' کے ٹائٹل رول کے لیے آڈیشن دیا تھا۔
عامر کے بیٹے جنید نے امریکن اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس لاس اینجلس سے تعلیم حاصل کی ہے۔ اپنے بیٹے کی تعریف کرتے ہوئے عامر نے یہ بھی کہا کہ وہ 'لال سنگھ چڈھا' کے کردار کے لیے بالکل پرفیکٹ ہیں۔ عامر اور جنید دونوں نے فلم کے لیے ایک ٹیسٹ ویڈیو شوٹ کیا تھا۔ ’لال سنگھ چڈھا‘ کے لئے بیٹے نے دیا تھا آڈیشن
عامر نے کہا کہ جیسے ہی میں نے ٹیسٹ کی ویڈیو دیکھی تو میں چونک گیا۔ میں نے سوچا کہ میرا چانس گیا۔ یہی وہ معصومیت تھی جسے ہم لال کے لیے ڈھونڈ رہے تھے اور مجھے اسے پانے کے لیے بہت محنت کرنی پڑی۔ میرے پاس اب وہ معصومیت نہیں رہی اور اس نے یہ بہت فطری انداز میں کیا۔
عامر نے مزید کہا، "جنید آوٹ اسٹینڈنگ تھا اور مجھے محسوس ہوا کہ اس حصے کے لیے وہ صحیح شخص ہے۔آپ کو بتادیں کہ اپنے بیٹے جنید کی ایکٹنگ سے عامر اتنے متاثر ہوئے کہ انہوں نے ان کے ٹسٹ کلپ کو 100 سے زیادہ لوگوں کو دکھا دیا۔ اس میں راجکمار ہیرانی، کرن جوہر اور آدتیہ چوپڑا بھی شامل ہیں۔
حالانکہ، اسکرپٹ رائٹر اتل کلکرنی اور پروڈیوسر ہیرانی اس بات پر متجسس تھے کہ عامر خان کو 'لال سنگھ چڈھا' کرنا چاہیے اور یہیں ہوا۔ یہ فلم 11 اگست کو ریلیز ہو رہی ہے اور باکس آفس پر اس کا مقابلہ اکشے کمار کی فلم 'رکشا بندھن' سے ہونے والا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔