உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    'کٹرینہ کیف کی تعریف میں بولے عامر خان ، کہا ' میں 10 سال میں بھی ایسا نہیں کر پاتا

    عامر خان اور کٹرینہ کیف

    عامر خان اور کٹرینہ کیف

    فلم ٹھگس آف ہندوستان 8 نومبر 2018 کو رلیز ہوگی۔ اس فلم کت سریہ گانے میں کٹرینہ کیف کا بیحد ہاٹ انداز نظر آیا ہے۔ وہیں گانے کے ٹیزر میں بھی کٹرینہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

    • Share this:
      بالی ووڈ عامر خان اور امیتابھ بچن ان دنوں ٹھگس آف ہندوستان کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ گزرے روز فلم کے ایک گانے " سریہ " کا میکنگ ویڈیو رلیز کیا گیا جسے اب تک 14 لاکھ لوگوں نے دیکھا ہے۔ اس گانے میں کٹرینہ کیف کا بیحد ہاٹ انداز نظر آیا ہے۔ وہیں گانے کے ٹیزر میں بھی کٹرینہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ اس گانے کی شوٹنگ ویڈیوبہت ہی خاص ہے۔
      کیونکی اس گانے کا ویڈیو دیکھنے کے بعد عامر خان بھی خود کو کٹرینہ کی تعریف کرنے سے نہیں روک پائے۔ بالی ووڈ لائف کی خبر کے مطابق حال ہی میں عامر خان نے کٹرینہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا " اگر میں 10 سال بھی ریہرسل کرتا تو بھی اس طرح کے ڈانس مووس نہیں کر پاتا جو کٹرینہ نےت کئے ہیں۔ کٹرینہ کا ڈانس قابل تعریف ہے۔ اس گانے کے ویڈیو میں عامر خان بھی نظر آئے ہیں۔

      واضح ہو کہ فلم ٹھگس آف ہندوستان 8 نومبر 2018 کو رلیز ہوگی

      ! یہ بھی پڑھیں :  کٹرینہ کیف کو دیکھ کر بیہوش ہو گئے عامر خان
      First published: