عامر خان نے شروع کی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ، ٹوئٹر پر شیئر کی تصویر
عامر خان (Aamir Khan) نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ سے فلم لال سنگھ چڈھا (Lal Singh Chaddha) کی شوٹنگ شروع کرنے کی تصویر شیئر کی ہے۔ ان کی تصویر پر ان کے مداح زبردست ردعمل دے رہے ہیں اور طرح طرح کے کمنٹ کر رہے ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Aug 10, 2020 08:19 PM IST

عامر خان نے شروع کی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ، ٹوئٹر پر شیئر کی تصویر
ملک اور دنیا میں کورونا وائرس (Coronavirus) کا قہر بڑھتا جارہا ہے۔ اس کی وجہ سے ملک کی معیشت اور روزگار بری طرح متاثر ہے۔ لاک ڈاون کی وجہ سے معیشت کے ہر میدان کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ فلم صنعت بھی اس سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ایک طرف تو سنیما ہال اچانک بند ہوگئے تو دوسری طرف ملک میں جتنی فلموں کی شوٹنگ چل رہی تھی، سبھی کو اچانک روکنا پڑا۔ کورونا وائرس اور اس کے پروٹوکول کے سبب اداکار عامر خان (Amir Khan) کی سرخیوں میں رہنے والی فلم لال سنگھ چڈھا (Lal Singh Chaddha) کی شوٹنگ بھی روک دی گئی تھی۔
طویل انتظار کے بعد بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اس فلم کی شوٹنگ کو ہندوستان سے ترکی میں ٹرانسفر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہی نہیں عامر خان فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کے لئے ترکی پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے ترکی میں اس فلم کی شوٹنگ بھی شروع کردی ہے۔
NEW PIC@aamir_khan resumes #LaalSinghChaddha shoot in Turkey pic.twitter.com/vjheNtCqde
— Aamir Khan Official FC Kolkata (@AamirFanKolkata) August 8, 2020

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ سے فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ شروع کرنے کی تصویر شیئر کی ہے۔
اب آئندہ سال ریلیز ہوگی لال سنگھ چڈھا
واضح رہے کہ پہلے عامر خان اور کرینہ کپور اسٹارر یہ فلم اسی سال کرسمس کے موقع پر ریلیز ہونی تھی۔ فلم کے رائٹر اتل کلکرنی نے پنکولا کو بتایا تھا کہ لال سنگھ چڈھا اب آئندہ سال ریلیز ہوگی۔ پہلے فلم کو اسی سال دسمبر میں ریلیز کرنے کی تیاری تھی۔ وہیں اب اس کی ریلیز ڈیٹ آگے بڑھنے سے عامر خان کے مداح کافی خوش ہیں۔ وہیں عامر خان بھی اس فلم کے لئے کافی محنت کر رہے تھے۔ انہوں نے کردار میں ڈھلنے کے لئے اپنی فزیک سے لے کر لُکس تک میں بڑی تبدیلی کی تھی۔