اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ’لال سنگھ چڈھا‘ کے فلاپ ہونے کے بعد عامر خان نے لیا یہ بڑا فیصلہ!کہا-35 سالوں میں اب تک۔۔۔‘

    ’لال سنگھ چڈھا‘ کے فلاپ ہونے کے بعد عامر خان نے لیا یہ بڑا فیصلہ!کہا-35 سالوں میں اب تک۔۔۔‘

    ’لال سنگھ چڈھا‘ کے فلاپ ہونے کے بعد عامر خان نے لیا یہ بڑا فیصلہ!کہا-35 سالوں میں اب تک۔۔۔‘

    ایکٹر نے بتایا کہ آنے والے دیڑھ سالوں تک وہ ایک ایکٹر کے طور پر کام نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ 35 سالوں سے فلموں میں کام کررہے ہیں اور اب تک انہوں نے اپنا پورا فوکس اپنے کام پر رکھا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہے جانے والے ایکٹر عامر خان کویوں تو سوپر ہٹ فلمیں دینے کے لیے جانا جاتا ہے۔ ان کی فلمیں باکس آفس پر کافی زبردست کمائی کرتی ہیں۔ حالانکہ ان کی حالیہ ریلیز فلم لال سنگھ چڈھا کچھ خاص کمال نہیں کرپائی ہے۔ وہیں اب اسی درمیان عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ فلموں سے ایک لمبا بریک لے رہے ہیں۔

      عامر خان نے حالہی میں دلی میں ایک ایونٹ میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے اپنے کرئیر پر بات کرتے ہوئے اس بارے میں بتایا کہ وہ ایکٹنگ سے بریک لے رہے ہیں اور آنے والے دیڑھ سالوں تک وہ ایکٹر کے طور پر کام نہیں کریں گے۔

      اس وجہ سے لے رہے ہیں بریک
      اس دوران عامر خان نے کہا، ایک ایکٹر کے طور پر جب میں کوئی فلم کرتا ہوں تو اس میں اس طرح کھوجاتا ہوں، جیسے میری زندگی میں کچھ اور ہے ہی نہیں۔‘ لال سنگھ چڈھا کے بعد میں چمپئنس نامی ایک فلم کرنے والا تھا، اس فلم کی اسکرپٹ بے حد شاندار ہے، کہانی کافی بہترین ہے۔ یہ ایک دل چھو لینے والی پیاری فلم ہے، لیکن میں ایک بریک لینا چاہتا ہوںِ اپنی فیملی، اپنی ماں اور اپنے بچوں کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں۔‘

      یہ بھی پڑھیں:
      ’شادی کے بعد آدمی ستسنگ ہی کرتا ہے‘ شادی شدہ زندگی پر کچھ ایسا بول گئے اجئے دیوگن

      یہ بھی پڑھیں:
      جانیے کس مشہور فیشن ڈیزائنر کے ساتھ گوری خان نے ڈانس کرکے مچایا دھمال، ویڈیو ہوا وائرل

      لے رہے ہیں دیڑھ سال کا بریک
      اس دوران ایکٹر نے بتایا کہ آنے والے دیڑھ سالوں تک وہ ایک ایکٹر کے طور پر کام نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ 35 سالوں سے فلموں میں کام کررہے ہیں اور اب تک انہوں نے اپنا پورا فوکس اپنے کام پر رکھا ہے۔ اور یہ چیز ان لوگوں کے لیے صحیح نہیں ہے، جو ان کے قریب ہیں۔ اداکار نے مزید کہا، ’مجھے لگتا ہے اپنے لوگوں کے لیے ٹائم نکالنے اور زندگی کا ایک الگ طریقے سے تجربہ کرنے کا یہ صحیح وقت ہے۔‘
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: