ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکار عامر خان کا 15 سال بعد دوسری بیوی کرن راؤ سے ہوا طلاق، خود دیا بیان

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان (Aamir Khan) کی کرن راؤ(Kiran Rao) سے دوسری شادی ٹوٹ چکی ہے۔ 15 سال کی شادی کے بعد دونوں طلاق علیحدہ ہو گئے ہیں۔

  • Share this:
بالی ووڈ اداکار عامر خان کا 15 سال بعد دوسری بیوی کرن راؤ سے ہوا طلاق، خود دیا بیان
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان (Aamir Khan) کی کرن راؤ(Kiran Rao) سے دوسری شادی ٹوٹ چکی ہے۔ 15 سال کی شادی کے بعد دونوں طلاق علیحدہ ہو گئے ہیں۔

ممبئی. بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان (Aamir Khan) کی کرن راؤ(Kiran Rao) سے دوسری شادی ٹوٹ چکی ہے۔ 15 سال کی شادی کے بعد دونوں طلاق لیکر Divorce علیحدہ ہو گئے ہیں۔ عامر اور کرن نے مشترکہ بیان جاری کرکے اس کو مداحوں کو یہ معلومات دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اب اپنی زندگی کو شوہر بیوی کے بجائے الگ الگ گزاریں گے۔ 20 سا کی دوستی اور 15 سال کی شادی کے اس دبندھن کے ٹوٹنے کی خبر سے فینس حیران ہیں۔


اپنے مشترکہ بیان میں عامر خان اور کرن راؤ نے کہا، ان 15 خوبصورت سالوں میں ہم نے ایک ساتھ زندگی بھ کے تجربات ، لطف و ہنسی شیئر کی ہے اور ہمارا رشتہ صرف یقین، احتارم اور پیار سے بڑھا ہے۔ اب ہم اپنی زندگی میں ایک نیا باب شروع کرنا چاہیں گے۔ اب شوہر ۔ بیوی کے طور پر نہیں بلکہ ایک دوسرے کیلئے شریک والدین اور کنبے کے طور پر ۔


بیان مزید لکھا گیا ہے، 'ہم نے کچھ وقت پہلے ایک پلانڈ سیپریشن شروع کیا تھا اور اب اس کو رسمی شکل دینے میں آرام دہ اور پرسکون محسوس کر رہے ہیں۔ الگ الگ رہنے کے باوجود زندگی کو ایک وسیع خاندان کی طرح شیئر کریں گے۔ ہم ہمارے بیٹے آزاد کیلئے ایک والدین کی طرح ہی رہیں گے۔ جن کا خیال اور پیروی ہم مل کر کریں گے۔ ہم فلموں، پانی فاؤنڈیشن اور دیگر منصوبوں پر ایک پارٹنر کے طور پر کام جاری رکھیں گے، جن کے بارے میں ہم جذباتی محسوس کرتے ہیں۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jul 03, 2021 12:43 PM IST