உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شریک نہیں ہوں گے عامر خان، جانیں کیا ہے وجہ

    عمران خان کے ساتھ عامر خان ۔ فائل فوٹو ۔

    عمران خان کے ساتھ عامر خان ۔ فائل فوٹو ۔

    پاکستانی میڈیا میں خبر چل رہی ہے کہ عامر خان حلف برداری تقریب میں شامل ہونے کے لئے پاکستان جائیں گے۔

    • Share this:
      بالی ووڈ اداکار عامر خان پاکستان نہیں جائیں گے۔ نیوز 18 انڈیا کو ایکسکلوزیو معلومات کے مطابق، عامر خان نے پاکستان میں عمران خان کی ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں جانے کی خبر سے انکار کیا ہے۔

      غور طلب ہے کہ پاکستانی میڈیا میں خبر چل رہی ہے کہ عامر خان حلف برداری تقریب میں شامل ہونے کے لئے پاکستان جائیں گے۔ لیکن عامر خان نے نیوز 18 انڈیا کو بتایا ہے کہ وہ ہندوستان میں ہی پانی فاؤنڈیشن کی طرف سے 12 اگست کو ہونے جا رہے ایک پروگرام کو لے کر مصروف ہیں۔ انہیں تقریب کے لئے پاکستان سے کوئی رسمی دعوت نامہ نہیں ملا ہے۔

      پروگرام میں شامل ہوں گے سدھو، منظور کیا دعوت نامہ

      وہیں، پنجاب کابینہ وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کے وزیر اعظم عہدہ کی حلف برداری تقریب میں شامل ہونے کے دعوت نامہ کو منظور کر لیا ہے۔ سدھو کے مطابق، یہ ان کے لئے احترام کی بات ہے اور وہ دعوت نامہ قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر اعتماد کیا جا سکتا ہے۔ کھلاڑی رابطے بناتے ہیں، رکاوٹوں کو دور کرتے ہیں اور لوگوں کو جوڑتے ہیں۔
      First published: