نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان (Ira Khan) نے ایک ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں 19 سال کی عمر میں پرسلپ ی ڈسک (Slip Disc) کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ ایک ایسی حالت ہے جس میں ریڑھ کی ہڈی کے انٹورٹیبربل ڈسک کی شکل بدل جاتی ہے۔ایرا نے اپنے آپ کو ایک ماہ تک ورزش کا چیلنج دیا ہے اور انسٹاگرام پر باقاعدہ پوسٹ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں ایرا خان اپنے دل کی بات کہتے ہوئے نظر آرہی ہیں جبکہ اسٹار کڈ کو لگتا ہے کہ ان کا وزن بڑھ گیا ہے اور یہ 'بھاری لگنے سے کچھ مختلف ہے'۔
19 سال کی عمر میں پسلپ ی ڈسک (Slip Disc) سے متاثر ہونے کے سبب ایرا نے کہا کہ وہ ابھی بھی پہلے جیسی نہیں ہیں۔ سلپ ی ڈسک (Slip Disc) کی وجہ سے جس مشکل سے وہ گزری ہیں اس کے بارے میں بتاتے یوئے ایرا نے کہا کہ وہ جم میں روتی ہیں۔ اس لئے نہیں کہ وہ خود کو موٹا محسوس کرتی ہیں بلکہ اس لئے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ وہ اس طرح سے آگے نہیں بڑھ پا رہی ہیں جس طرح سے وہ بڑھتی تھیں۔
آج سے اپنے بچپن کا موازنہ کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ جب وہ بچی تھیں تب بستر سے کود جاتی تھی۔ انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ ایک کرسی سے کون کھرا ہو سکتا ہے۔ اس کا جواب دیتے ایرا نے کہا میں کرتی ہوں اور یہ مجھے پریشان کر رہا ہے اور میں نے اس کے بارے میں کچھ نہیں کیا یہ پوری طرح میری غلطی ہے۔ ایرا نے آگے کہا اب وہ اپنی زندگی سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے اور خود کو ایک ماہ کا فٹنیس چیلنج دیا ہے جس میں ان کے بوائے فرینڈ نوپور شیکھر ان کی مدد کریں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔