உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے سگریٹ اور لائٹر کے ساتھ شیئر کی تصویر، ہوئیں ٹرول

    بالی ووڈ اسٹار عامر خان (Aamir Khan) کی بیٹی ایرا خان (Ira Khan) اپنے بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے کے ساتھ ہماچل پردیش میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔ انہوں نے آج صبح 26 جولائی کو اپنے انسٹا گرام پر ایک فوٹو شیئر کیا ہے، جس کی وجہ سے مداحوں نے انہیں ٹرول کیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: عامر خان (Aamir Khan) کی لاڈلی ایرا خان (Ira Khan) نوجوانوں کے درمیان کافی مقبول ہیں۔ مداحوں کو ان کا بیباک انداز کافی پسند آتا ہے۔ لوگ ان کی پرسنل لائف میں بھی کافی دلچسپی دکھاتے ہیں۔ وہ اکثر اپنے بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے (Nupur Shikhare) کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوجاتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، وہ اس وقت نوپور شیکھرے کے ساتھ ہماچل پردیش میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔

      کل 26 جولائی کی صبح ایرا خان نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں وہ ایک ڈاگی کے ساتھ کافی ریلیکس نظر آرہی ہیں، لیکن ایرا خان کے علاوہ ایک خاص چیز نے لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچی ہے۔ دراصل، ایرا خان کے بغل میں ایک سگریٹ کا پیکٹ اور لائٹر رکھا ہوا نظر آرہا ہے۔ اس وجہ سے کچھ صارف نے انہیں ٹرول کیا ہے۔

      (تصویر کریڈٹ: Instagram/khan.ira)
      (تصویر کریڈٹ: Instagram/khan.ira)

      سوشل میڈیا صارفین سگریٹ کو لے کر ایرا خان سے طرح طرح کے سوالات کر رہے ہیں۔ ساتھ میں، انہیں ٹرول کر رہے ہیں۔ ایک صارف کہتا ہے، ’تھوڑا بہت کام بھی کرلو میڈم‘۔ دوسرے صارف نے پوچھا، ’آپ کون سی سگریٹ پیتی ہیں‘؟ تیسرا صارف سگریٹ اور لائٹر کے فوکس میں آنے کی بات کرتا ہے۔ تصویر میں ایرا خان کالے چشمے میں کافی کول نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے کالے رنگ کی ٹی شرٹ کے اوپر نیلے رنگ کی ڈینم جیکیٹ اور شارٹس پہنے ہوئے ہیں۔ ایرا خان نے یہ تصویر تقریباً 11 گھنٹے پہلے شیئر کی ہے، جس میں 23 ہزار سے زیادہ لائکس آگئے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: