’عاشقی‘گرلAnu Aggarwalاب بدل گئی ہیں اتنی کہ پہچاننا ہوا مشکل، فینس کہہ رہے ہیں یہ بڑی بات
عاشقی گرل انو اگروال۔ (فائل فوٹو)
Aashiqui Actress Anu Aggarwal Photos: راہول رائے کے ساتھ فلم عاشقی میں کام کرنے کے بعد، سب نے انو اگروال کی اداکاری کی خوب تعریف کی اور انہیں آنے والے وقت کی ایک بڑی اسٹار قرار دیا۔ لیکن اداکارہ کی قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔
Aashiqui Actress Anu Aggarwal Photos:مہیش بھٹ کی 90 کی فلم عاشقی کو لوگوں نے خوب پسند کیا تھا۔ اس فلم کے تمام گانے آج بھی لوگوں کی زباں پر ہیں۔ عاشقی 2 میں راہول رائے اور انو اگروال کی جوڑی کو لوگوں نے خوب پسند کیا۔ اس وقت باکس آفس پر اس فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے تھے۔ اس فلم میں راہول رائے کے رومانوی انداز اور انو اگروال کی معصومیت نے سب کا دل جیت لیا تھا تاہم، اب انو اگروال مکمل طور پر بدل چکی ہے۔ ان کے نوجوان مداح ان کے لُک کو دیکھ کر کافی حیران ہیں۔
سوشل میڈیا پر کافی ایکتیو ہیں انو اگروال
'عاشقی' گرل انو اگروال سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ انو اگروال کے تقریباً 44 ہزار فالوورز ہیں۔ حال ہی میں انو اگروال نے انسٹاگرام پر کئی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں اداکارہ کا لُک پوری طرح بدلا ہوا نظر آرہا ہے۔ ان کا یہ بدلا ہوا روپ دیکھنے کے بعد ان کے نوجوان فینس کافی حیران ہوگئے ہیں۔
فینس نے اداکارہ کو بتایا دل سے خوبصورت
حالانکہ فینس نے اداکارہ کو دل سے خوبصورت بتایا ہے۔ ایک یوزر نے پوچھا- آپ کو کیا ہوا، تو دوسرے نے کہا، 'آپ ہمیشہ کی طرح خوبصورت لگ رہی ہیں، کیونکہ آپ کا دل بہت خوبصورت ہے۔ ایک اور فین نے لکھا، 'میں ہمیشہ سے آپ کا بڑا فین رہا ہوں۔ سوشل میڈیا پر لوگ ایکٹریس کے اعتماد کی جم کر تعریف کر رہے ہیں۔
انو اگروال کو روڈ ایکسیڈنٹ میں آئی تھی گہری چوٹ
راہول رائے کے ساتھ فلم عاشقی میں کام کرنے کے بعد، سب نے انو اگروال کی اداکاری کی خوب تعریف کی اور انہیں آنے والے وقت کی ایک بڑی اسٹار قرار دیا۔ لیکن اداکارہ کی قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ سال 1999 میں ایک سڑک حادثے میں انو اگروال کو شدید چوٹیں آئیں اور 30 دن تک وہ کوما میں رہیں۔ زندگی اور موت کی کشمکش کے بعد انو اگروال کی جان تو بچ گئی لیکن ان کا چہرہ پوری طرح سے خراب ہو گیا۔ انو اگروال، جو کافی عرصے تک میڈیا کے کیمرے سے دور رہیں تھیں اب انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے پورے واقعے کے بارے میں کھل کر بات کی تھی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔