உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Abdu Rozik نے ٹینا دتہ سے کہی دل کی بات، دھیرے دھیرے دونوں کے درمیان بڑھ رہی ہے دوستی

    بگ باس 16 کے کنٹیسٹنٹ عبدو اور ٹینا۔

    بگ باس 16 کے کنٹیسٹنٹ عبدو اور ٹینا۔

    عبدو اور ٹینا کی دوستی دھیرے دھیرے بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ حال ہی میں ٹینا سے عبدو نے بتایا ہے کہ وہ اپنی ماں کو بہت یاد کررہے ہیں۔ نئے ایپی سوڈ میں عبدو اور ٹینا کو لیونگ ایریا میں صوفے پر بیٹھ کر بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      Abdu Rozik نے ٹینا دتہ سے کہی دل کی بات، دھیرے دھیرے دونوں کے درمیان بڑھ رہی ہے دوستی

      ٹی وی کے مشہور شو بگ باس 16 کا جب سے پریمیئر ہوا ہے، تب سے ہی شو میں ہائی وولٹیج ڈرامہ زوروشور سے دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس مرتبہ شو کا کانسیپٹ بھی الگ ہے، کیونکہ بگ باس اس مرتبہ کھلاڑیوں کے ساتھ خود کھیل کھیلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیںَ آئے دن بگ باس کھلاڑیوں کے لئے ایک نیا چیلنج کھڑا کردیتے ہیں۔ شو کے پہلے دنج سے ہی لڑائی جھگڑے کی شروعات ہوچکی ہے۔ لیکن ان سب کے علاوہ کچھ ہی کنٹیسٹننٹ ہیں جن کے درمیان دوستی کی شروعات ہوچکی ہے۔ بہت کم وقت میں ہی عبدوالروزق شائقین کے دلوں پر چھا گئے ہیں۔ شو میں اداکارہ ٹینا دتہ کے ساتھ ان کی دوستی بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

      عبدو تاجکستان کے رہنے والے ہیں اور انہوں نے اپنی معصومیت سے ہر کسی کے دل میں جگہ بنالی ہے۔ بگ باس ہاوس میں بھی ان کی ہر کوئی تعریف کررہا ہے اور ٹینا دتہ بھی ان میں سے ایک ہے۔ عبدو اور ٹینا کی دوستی دھیرے دھیرے بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ حال ہی میں ٹینا سے عبدو نے بتایا ہے کہ وہ اپنی ماں کو بہت یاد کررہے ہیں۔ نئے ایپی سوڈ میں عبدو اور ٹینا کو لیونگ ایریا میں صوفے پر بیٹھ کر بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by ColorsTV (@colorstv)





      یہ بھی پڑھیں:
      اپنے رشتے کو ایک اور موقع دیں گے دھنوش اور ایشوریہ، نہیں لیں گے طلاق!

      یہ بھی پڑھیں:
      سپنا چودھری نے اپنے ڈانس سے اسٹیج پر لگائی آگ، اداکارہ کے ساتھ جھوم اٹھے شائقین کے قدم

      عبدو اور ٹینا کے درمیان نظر آئی کیوٹ بانڈنگ
      اسی دوران ٹینا سے عبدو کہتے ہیں کہ انہیں ماں کی بہت یاد آرہی ہے۔ ساتھ ہی ٹینا سے عبدو پوچھتے ہیں کہ کیا آپ بھی اپنی ممی کو یاد کررہی ہیں؟ عبدو کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹینا کہتی ہیں کہ وہ اپنی رینی کو بہت یاد کررہی ہیں۔ عبدو ان سے پوچھتے ہیں کہ رینی کون؟ ٹینا اس پر بتاتی ہیں کہ ان کے ڈاگ کا نام رینی ہے۔ ٹینا کا جواب سن کرکیوٹ عبدو حیدران رہ جاتے ہیں اور اداکارہ کو تکیے سے مارنے لگتے ہیں۔ دونوں کے درمیان کی یہ کیوٹ باتیں لوگوں کو کافی پسند آرہی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: