உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ابھیشک بچن کے لئے آسان نہیں تھے بالی ووڈ کے 21 سال، BIG B بولے - ’اسٹرگل کے بغیر کچھ حاصل نہیں ہوتا‘

    ابھیشیک بچن نے بالی ووڈ کے ان 21 سالوں کے سفر میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔

    ابھیشیک بچن نے بالی ووڈ کے ان 21 سالوں کے سفر میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔

    ابھیشک بچن نے اس دوران نیپوٹزم کو لے کر بھی بات چیت کی۔ انہوں نے کہا، ’میرا ماننا ہے کہ نیپوٹزم کو لے کر جو بات یا بحث ہوتی ہے وہ بہت ہی سہولت کے مطابق ہے۔ ہم لوگ کچھ چیزیں بھول گئے ہیں۔ بہت محنت لگتی ہے۔ ان 21 سالوں میں بہت دل ٹوٹا، بہت درد ہوا۔ یہ آسان نہیں رہا۔‘

    • Share this:
      ابھیشک بچن (Abhishek Bachchan) کو حال ہی میں لوگوں نے باب بسواس (Bob Biswas) میں دیکھا، جس کے بعد نہ صرف لوگوں نے بلکہ خود اُن کے والد اور صدی کے لیجنڈ ایکٹر امیتابھ بچن (Amitabh Bachchan) نے ابھیشک کی شاندار ایکٹنگ کی تعریف کی تھی۔ ابھیشک بچن نے بالی ووڈ میں 21 سال پورے (21 Years in Bollywood of Abhishek Bachchan) کرلئے ہیں۔ یہ 21 سال کا سفر مشکلوں سے بھرا تھا، اس کا انکشاف انہوں نے حال ہی میں کیا ہے۔ جونیئر بی نے اپنے دل کا حال بیاں کیا تو امیتابھ نے ری ایکٹ کیا اور کہا کہ بغیر محنت کے زندگی میں کچھ بھی نہیں ملتا۔

      امیتابھ بچن کے بیٹے ہونے کے بعد بھی خوب پاپڑ بیلنے پرے
      ابھیشک بچن (Abhishek Bachchan) نے حال ہی میں بالی ووڈ میں اپنے اسٹرگل کے بارے میں بات چیت کی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ سوپر اسٹار امیتابھ بچن کے بیٹے ہونے کے بعد بھی انہیں فلمیں ملنے میں کتنی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑا۔ رولنگ اسٹون انڈیا کے ساتھ بات چیت میں ابھیشک نے اعتراف کیا کہ 21 سال کے سفر میں انہوں نے بہت پریشانیوں کا سامنا کیا ہے۔

      پہلی فلم حاصل کرنے میں لگے 2 سال
      ابھیشک بچن نے اپنے ایکٹنگ کرئیر کی شروعات سال 2000 میں ریلیز ہوئی فلم ’ریفیوجی‘ سے کی تھی۔ اس فلم میں ابھیشک بچن کے ساتھ کرینہ کپور نظر آئی تھیں۔ اس بات چیت میں ابھیشک نے کہا کہ اُنہیں اُن کی فلم ریفیوجی میں کام حاصل کرنے کے لئے 2 سال لگ گئے۔ جونیر بی نے آگے کہا، ’کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ میں امیتابھ بچن کا بیٹا ہوں تو لوگ میرے لئے 24 گھنٹے لائن میں لگے رہتے ہوں گے۔ لیکن ایسا بالکل نہیں ہے۔ ڈیبیو کرنے سے پہلے میں ہر ایک ڈائریکٹر کے پاس گیا اور اُن سے بات کی۔ حالانکہ، انہوں نے میرے ساتھ کام کرنے کے لئے منع کردیا تھا اور یہ ٹھیک بھی ہے۔‘

      کئی اُتار چڑھاؤ دیکھیں ہیں
      بالی ووڈ میں پورے ہوئے ان 21 سالوں میں ابھیشک نے کافی اُتار چڑھاو دیکھے ہیں۔ انہوں نے بتایا، میں نے کام کرتے ہوئے ایکٹر کی اچھی سائیڈ بھی دیکھی ہے اور بے روزگاری والی سائیڈ بھی دیکھی ہے۔ یہاں پوائنٹ یہ ہے کہ آپ کسی بھی چیز کو پرسنلی نہیں لے سکتے ہیں۔ آخرکار یہ بھی ایک بزنس ہے۔ اگر آپ کی ایک فلم اچھا بزنس نہیں کرتی ہے، تو کوئی بھی شخص آپ کے ساتھ دوسری فلم میں پیسہ نہیں لگائے گا۔‘

      بہت دل ٹوٹا، بہت درد ہوا
      ابھیشک بچن نے اس دوران نیپوٹزم کو لے کر بھی بات چیت کی۔ انہوں نے کہا، ’میرا ماننا ہے کہ نیپوٹزم کو لے کر جو بات یا بحث ہوتی ہے وہ بہت ہی سہولت کے مطابق ہے۔ ہم لوگ کچھ چیزیں بھول گئے ہیں۔ بہت محنت لگتی ہے۔ ان 21 سالوں میں بہت دل ٹوٹا، بہت درد ہوا۔ یہ آسان نہیں رہا۔‘

      امیتابھ بچن نے ایسے نچھاور کیا پیار
      ابھیشک پر پیار نچھاور کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے ابھیشک کے انٹرویو پر ری ایکٹ کیا۔ انہوں نے کہا، ‘اسٹرگل کے بغیر کوئی بھی کچھ بھی حاصل نہیں کرتا ہے۔ مجھے تمہارے اسٹرگل پر فخر ہے۔ میں تمہاری اچیومنٹ سے بہت خوش ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ تمہارے داداجی کے الفاظ اور دعائیں ہمارے ساتھ رہیں اور آنے والی نسل کے ساتھ بھی۔‘

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: