ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

توعامر خان ایوارڈ تقریب میں اس لئے نہیں کرتے ہیں شرکت؟

پدم شری اور پدم بھوشن جیسے قومی اعزاز سے سرفراز کئے جاچکے عامر خان اب ایوارڈ پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔

  • Share this:
توعامر خان ایوارڈ تقریب میں اس لئے نہیں کرتے ہیں شرکت؟
فلم اداکار عامر خان: فائل فوٹو

عامر خان مسٹر پرفیکشنسٹ ہیں، اس کے علاوہ ان کے بارے میں ایک اوربات ہے، جو سب نہیں جانتے ہیں۔ بات یہ ہے کہ عامر خان ایوارڈ تقریب میں نہیں جاتے ہیں۔ ایسا سالوں سے چلا آرہا ہے، وہ سال میں ایک فلم کرتے ہیں، فلم آتی ہے اورکمال  کرتی ہے، مگر ایوارڈ تقریب میں نہیں آتے۔


عامرخان کے مداح چاہتے ہیں کہ وہ آئیں، مگراس فیصلے پروہ قائم ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ سالوں سے عامر ایسا کیوں کررہے ہیں؟ قصہ 1992 کا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اسی سال کے بعد عامرنے ایوارڈ تقریب سے کنارہ کشی اختیارکرلی تھی۔


اس سال بالی  ووڈ کی تین  بڑی فلمیں ریلیز ہوئیں، ایک تھی انل کپورکی "بیٹا"، دوسری تھی امیتابھ بچن کی فلم "شہنشاہ" اور تیسری فلم تھی عامر خان کی "جوجیتا وہی سکندر"۔ تینوں ہی فلمیں ایک دوسرے کو ٹکردے رہی تھیں۔ تینوں ہی ستاروں پرناظرین کا دل آگیا تھا۔ سمجھنا مشکل ہورہا تھا کہ اس بارایوارڈ کسے ملے گا۔


اس سب کے درمیان عامر خان کو پوری امید تھی کہ انہیں جس طرح سے پیارملا ہے، ایوارڈ بھی ملے گا، مگر فلم فیئر نے فلم "بیٹا" کے لئے انل کپور کو بیسٹ ایکٹر (بہترین اداکار) کا ایوارڈ دے دیا۔ بات صرف یہیں تک نہیں رہی۔ کہا جاتا ہے کہ اس کے بعد اگلے دو سالوں تک عامرخان کی فلمیں ایوارڈ تقریب میں خارج ہوتی رہیں۔

اس کے بعد بھی ان کی فلمیں "ہم ہیں راہی پیارکے" اور"رنگیلا" آئیں۔ دونوں ہی فلمیں خوب چلیں۔ شائقین کا پیارملا، لیکن فلم فیئرسے لے کرآئیفا تک عامرخان کو کوئی ایوارڈ نہیں ملا، اس کے بجائے انہیں سالوں میں "بازی گر" اور "دل والے دلہنیا لے جائیں گے" کے لئے شاہ رخ خان کو بہترین اداکار کا ایوارڈ مل گیا۔

کہا جاتا ہے کہ بس تبھی سے عامر خان نے ایوارڈ تقریب میں جانا چھوڑ دیا۔ بلکہ وہ ایوارڈ پریقین ہی نہیں کرتے ہیں۔ حالانکہ اسی کے بعد سال 1996 میں فلم "راجا ہندوستانی کے لئے" انہیں بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا۔ اس کے بعد اب تک فلم فیئراورنیشنل ایوارڈ ہی نہیں، پدم شری اورپدم بھوشن جیسے قومی اعزازتک سے شامل ہیں۔ جلد ہی عامر خان "ٹھگس آف ہندوستان" میں نظرآنے والے ہیں۔
First published: Aug 19, 2018 12:35 PM IST