اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Akshay Kumar Apology:اکشے کمار نے تمباکو پروڈکٹ کے برانڈ کا اشتہار کرنے کے لئے فینس سے مانگی معافی، کہا-فیس کریں گے عطیہ

    غورطلب بات یہ ہے کہ ایک حالیہ اشتہار میں شاہ رخ خان اور اجئے دیوگن، اکشے کمار کو ومل الائیچی کے 'ومل یونیورس' میں استقبال کرتے ہوئے دکھائے گئے تھے۔ جس میں وہ سب ومل برانڈ کو سلام کرتے ہوئے الائچی کھاتے ہیں۔ اکشے کمار کے مداح ان کے تمباکو سے متعلق برانڈ کی تشہیر پر ناراض ہیں۔

    • Share this:
      Akshay Kumar Apology:بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب تمباکو برانڈ ومل الائیچی کی حمایت نہیں کریں گے۔ اپنے مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد انہوں نے ایک ٹویٹ کے ذریعے لوگوں سے معافی بھی مانگ لی ہے۔ اکشے کمار کو حال ہی میں فلمی اداکار اجے دیوگن اور شاہ رخ خان کے ساتھ ومل الائیچی مصنوعات کے اشتہار میں دیکھا گیا تھا۔ جس کے بعد ان کے مداحوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ومل الائچی ایک ایسا برانڈ ہے جو تمباکو کی مصنوعات بھی فروخت کرتا ہے۔

      اکشے کمار نے ٹوئٹ کرکے مانگی معافی
      ومل برانڈ کی تشہیر پر اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے اکشے کمار نے ٹویٹ کیا، ’میں اپنے تمام مداحوں اور خیر خواہوں سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔ پچھلے کچھ دنوں میں آپ کے تاثرات نے مجھے بہت متاثر کیا ہے، جبکہ میں تمباکو کی حمایت نہیں کرتا اور نہ کروں گا، میں ومل الائیچی کے ساتھ اپنی وابستگی کے حوالے سے آپ کے جذبات کا احترام کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اشتہار کے لیے لیے گئے اشتہار کی فیس چیریٹی کو عطیہ کروں گا۔‘

      یہ بھی پڑھیں:
      SRK Film Dunki:شاہ رُخ خان نے اپنی اگلی فلم کا کیا اعلان، نام اور ریلیز کی بتائی تاریخ

      اشتہار کے جاری رہنے کو لے کر دی صفائی
      ٹویٹ میں، اکشے کمار نے اشتہار کے آن ائیر ہونے کے بارے میں وضاحت کی اور کہا کہ ومل الائیچی کے ساتھ میرے بائنڈنگ معاہدے کی قانونی مدت تک اشتہاری برانڈ یہ نشریات جاری رکھ سکتا ہے۔ لیکن انہوں نے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ اپنے مستقبل کے فیصلے بہت سوچ سمجھ کر کریں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      شویتا تیواری کو پلک کے دوستوں نے بتایا’HOT‘، بیٹی نے دیا کچھ ایسا ری ایکشن

      آخر کیا ہے پورا معاملہ
      غورطلب بات یہ ہے کہ ایک حالیہ اشتہار میں شاہ رخ خان اور اجئے دیوگن، اکشے کمار کو ومل الائیچی کے 'ومل یونیورس' میں استقبال کرتے ہوئے دکھائے گئے تھے۔ جس میں وہ سب ومل برانڈ کو سلام کرتے ہوئے الائچی کھاتے ہیں۔ اکشے کمار کے مداح ان کے تمباکو سے متعلق برانڈ کی تشہیر پر ناراض ہیں۔ مداحوں نے سوشل میڈیا پر اکشے کمار کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کرکے احتجاج کیا، جس میں وہ شراب، سگریٹ اور تمباکو کی دیگر مصنوعات سے اپنی نفرت کے بارے میں بتا رہے تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: