உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بالی ووڈ کو لگا صدمہ: اس اداکار کی دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی موت، 4 دن پہلے کی تھی رلا دینے والی پوسٹ

    امیتابھ، جو کووڈ-19 میں مبتلا تھے، طویل عرصے سے اسپتال میں داخل تھے۔ وہ کورونا سے صحت یاب بھی ہو گئے تھے لیکن انہیں دوبارہ دل کا دورہ پڑا اور وہ دنیا سے رخصت  ہو گئے۔ اوم پوری  (Om Puri) کے ساتھ فلم 'کگار: لائف آن دی ایج'  (Kagaar: Life On The Edge) میں کام کیا تھا۔

    • Share this:
      دل کا دورہ پڑنے سے امیتابھ دیال (Amitabh Dayal)   کی موت سے فلم انڈسٹری کو صدمہ دے دیا ہے۔ اداکار، فلمساز امیتابھ چند روز قبل ہی اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے زندگی کی جنگ لڑنے کی ہمت کا اظہار کر رہے تھے لیکن افسوس کے ساتھ 61 سال کی عمر میں اس دنیا کو الوداع کہہ گئے۔ امیتابھ، جو کووڈ-19 میں مبتلا تھے، طویل عرصے سے اسپتال میں داخل تھے۔ وہ کورونا سے صحت یاب بھی ہو گئے تھے لیکن انہیں دوبارہ دل کا دورہ پڑا اور وہ دنیا سے رخصت  ہو گئے۔ اوم پوری  (Om Puri) کے ساتھ فلم 'کگار: لائف آن دی ایج'  (Kagaar: Life On The Edge) میں کام کیا تھا۔

      دل کے دورے نے لی امیتابھ دیال کی جان!
      امیتابھ دیال کی موت کی خبر سے بالی ووڈ صدمے میں ہے۔ اے بی پی نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کی اہلیہ مرنالینی پاٹل نے بتایا کہ 'ان کا انتقال آج صبح 4.30 بجے ہوا۔ امیتابھ کو 17 جنوری کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال میں جانچ کے دوران پتہ چلا کہ کورونا پازیٹو ہے۔ علاج کے بعد وہ کورونا سے صحت یاب ہو گئے لیکن ایک بار پھر دل کا دورہ پڑا جس کے بعد اہیں بچایا نہیں جا سکا۔

      View this post on Instagram

      A post shared by Amitabh Dayal (@amitabhdayal)

      امیتابھ دیال اور جینا چاہتے تھے!
      امیتابھ دیال نے 4 دن قبل اسپتال سے بنائی گئی اپنی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی۔ ان کی یہ ویڈیو بہت جذباتی ہے۔ امیتابھ اپنے ویڈیو میں کہہ رہے تھے کہ 'ہیلو دوستو، آج آٹھواں دن ہے، کووڈ سے لڑتے ہوئے، لڑائی کرنا کبھی مت چھوڑیئے، کوئی  اپنے دفاع کے لیے لڑتا ہے کوئی self respect کیلئے لڑتا ہے اب ہم کووڈ سے لڑ رہے ہیں۔ ہمیں زندگی جینی ہے، اس لئے کبھی ہار مت مانئے جیسے میں نہیں مان رہا، میں آپ لوگوں سے روز ملوں گا۔  جے ہند۔۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: