உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سدھارتھ شکلا کے دوست ابو ملک کا انکشاف: اداکار سےشادی کرنا چاہتی تھیں شہنازگل

    سدھارتھ شکلا کے دوست ابو ملک کا انکشاف: اداکار سےشادی کرنا چاہتی تھیں شہنازگل

    سدھارتھ شکلا کے دوست ابو ملک کا انکشاف: اداکار سےشادی کرنا چاہتی تھیں شہنازگل

    ’بگ باس 13‘ سے سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کے دوست رہے ابو ملک نے اب اداکار کے انتقال کے بعد انکشاف کیا ہے کہ شہنازگل (Shehnaaz Gill) سدھارتھ سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔ اس بارے میں اداکارہ نے انہیں کھل کر بتایا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: ٹی وی کے مشہور اداکار سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ وہ صرف 40 سال کے تھے۔ آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے ان کا انتقال ہوگیا۔ سدھارتھ شکلا کے اچانک انتقال سے ان کے اہل خانہ کے علاوہ بھی کوئی ہے، جسے اداکار کے جانے کا سب سے بڑا غم ہے اور وہ ان کی مبینہ گرل فرینڈ شہناز گل (Shehnaaz Gill) ہیں، جو اب تک صدمے میں ہیں اور خود کو سنبھال نہیں پا رہی ہیں۔

       



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Abu Malik (@musicmanmalik)






      آج ان کے والد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح شہناز گل نے روتے ہوئے یہ کہا کہ ’پاپا اب میں کیسے جی پاوں گی‘۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، سدھارتھ شکلا نے شہناز گل کی بانہوں میں اپنی آخری سانس لی۔ اس بات سے شہناز گل کو گہرا صدمہ لگا ہے اور اسے برداشت نہیں کر پا رہی ہیں۔ شہناز گل کا رو رو کر برا حال ہے۔ وہیں، ’بگ باس 13‘ سے سدھارتھ کے دوست رہے ابو ملک نے اب اداکار کے انتقال کے بعد انکشاف کیا ہے کہ شہناز گل، سدھارتھ شکلا سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔

       



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Abu Malik (@musicmanmalik)






      دینک بھاسکر کو دیئے اپنے ایک انٹرویو میں ابو ملک نے کہا کہ ایک بار شہناز نے ان سے کہا تھا کہ وہ سدھارتھ سے بولیں کہ ہم دونوں کو شادی کرلینی چاہئے۔ یہی نہیں، ایک بار سدھارتھ نے بھی ابو ملک سے کہا کہ وہ شہناز گل سے بہت پیار کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ سدھارتھ کے انتقال کے بعد شہناز گل کو لے کر کافی فکر مند ہیں۔

      وائیکام 18 نے کیا غم کا اظہار

      اداکار سدھارتھ شکلا کے انتقال پر وائیکام 18 نے غم کا اظہار کیا ہے۔ وائیکام 18 کے ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے فیملی ممبر سدھارتھ شکلا کی اچانک موت سے غمزدہ ہیں۔ وہ کافی یاد آئیں گے اور ان کا انتقال ہمارے لئے اور پوری انڈسٹری کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اس مشکل وقت میں ہمارے خیالات، دعائیں اور مدد ان کے اہل خانہ، دوستوں اور فینس کے ساتھ ہیں۔ ان کی روح کو سکون ملے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: