ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

فلم اداکار گووندا کو ایک طمانچہ کے لئے دینے پڑیں گے پانچ لاکھ روپے

ممبئی : بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا ایک نوجوان کو تھپڑ مارنے کے کیس میں سپریم کورٹ کے حکم کے بعد غیر مشروط معافی مانگیں گے۔ اتنا ہی نہیں گووندا متاثرہ نوجوان کو پانچ لاکھ روپے کا ہرجانہ بھی دینے کو تیار ہو گئے ہیں۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Feb 09, 2016 06:35 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
فلم اداکار گووندا کو ایک طمانچہ کے لئے دینے پڑیں گے پانچ لاکھ روپے
ممبئی : بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا ایک نوجوان کو تھپڑ مارنے کے کیس میں سپریم کورٹ کے حکم کے بعد غیر مشروط معافی مانگیں گے۔ اتنا ہی نہیں گووندا متاثرہ نوجوان کو پانچ لاکھ روپے کا ہرجانہ بھی دینے کو تیار ہو گئے ہیں۔

ممبئی : بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا ایک نوجوان کو تھپڑ مارنے کے کیس میں سپریم کورٹ کے حکم کے بعد غیر مشروط معافی مانگیں گے۔ اتنا ہی نہیں گووندا متاثرہ نوجوان کو پانچ لاکھ روپے کا ہرجانہ بھی دینے کو تیار ہو گئے ہیں۔


منگل کو سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے فریقین کو دو ہفتے میں سمجھوتہ کر کے اس کی اطلاع عدالت کو فراہم کرنے کے لئے کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے گووندا سے کہا کہ آپ ہیرو ہیں ، تو آپ کسی کو بھی تھپڑ کیوں مارتے ہیں۔ جج نے کہا کہ ہم بھی آپ کی فلمیں دیکھتے ہیں اور لطف اندوز ہوتے ہیں ، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ریل اور رئیل لائف میں فرق نہ سمجھیں۔


عدالت نے کہا کہ ایک عام آدمی کو بھی تھپڑ مارنا زیب نہیں دیتا، آپ تو بڑے ہیرو ہیں، بڑا دل بھی دکھائیں۔ سپریم کورٹ نے اس واقعہ کا ویڈیو بھی دیکھا اور ساتھ ہی ساتھ بالی ووڈ اداکار کو شکایت کنندہ سے مل کر معافی مانگنے کی تجویز بھی دی۔


واضح رہے کہ گووندا نے 16 جنوری 2008 کو ایک نوجوان سنتوش رائے کو تھپڑ مارا تھا۔

First published: Feb 09, 2016 06:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading