ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کینسر سے جدوجہد کررہے اداکارہ عرفان خان نے کہا ’’میں درد کی گرفت میں ہوں‘‘۔

  • Share this:
کینسر سے جدوجہد کررہے اداکارہ عرفان خان نے کہا ’’میں درد کی گرفت میں ہوں‘‘۔
کینسر میں مبتلا عرفان خان کی تصویر

نیورواینڈ کرائن کینسر سے جدوجہد کررہے عرفان خان ان دنوں لندن میں علاج کرا رہے ہیں۔ بہترین کیریئر اور خوشنما زندگی کے درمیان بیماری کا ایسا بریک لگا ہے کہ وہ خود بھی حیران ہیں۔


عرفان نے اپنی زندگی میں چل رہے اس دور کے بارے میں ٹائمس نیٹ ورک کے انشل چترویدی سے بات کی۔ ان کے من کی بات سن کر احساس ہوتا ہے کہ وہ فی الحال کس دور سے گزر رہے ہیں۔


اس بات کو کافی وقت گزر چکا ہے جب مجھے ہائی گریڈ نیورواینڈ کرائن کینسر سے کی جانکاری ملی۔ یہ میری ووکیبلری میں ایک نیا لفظ تھا۔ مجھے پتہ چلا کہ یہ ایک عام بیماری ہے، جس کے معاملے کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اس لئے اس بارے میں کم ہی جانکاری ہے۔ اس کے علاج میں غیر یقینی کا امکان زیادہ تھا۔ میں اب ٹرائل اینڈ ایرر گیم کا حصہ بن چکا تھا۔


اب تک میں ایک الگ گیم میں تھا۔ میں ایک تیز رفتار ٹرین میں سفر کررہا تھا، جہاں میرے خواب تھے، پلان تھے، اہمیت تھی، مقصد تھا اور ان سب میں میں پوری طرح سے مصروف تھا۔ اچانک کسی نے میرا کندھا تھپتھپایا، میں نے مڑ کر دیکھا، یہ ٹی سی تھا، ’’آپ کی منزل آنے ہی والی ہے، برائے مہربانی اتراجائیے‘‘۔  میں حیران رہ گیا اور سوچ رہا تھا ’’نہیں نہیں، میری منزل ابھی نہیں آئی ہے‘‘، اس نے کہا کہ نہیں یہی ہے، زندگی کبھی کبھی ایسی ہی ہوتی ہے‘‘۔

وقت کی اس تیزی نے مجھے احساس کرایا کہ کیسے آپ سمندر کے لہروں میں تیرتے ہوئے ایک چھوٹے سے کارک (بوتل کے ڈھکن) کی طرح ہو۔ اور آپ اسے کنٹرول کرنے کے لئے بے چین رہتے ہو۔

 

 
First published: Jun 19, 2018 11:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading