عرفان خان کی طبیعت بگڑی، ممبئی کے کوکیلابین اسپتال میں بھرتی
کچھ دنوں پہلے ہی عرفان کی ماں کا انتقال ہوا تھا۔ لاک ڈاون کی وجہ سے وہ اپنی ماں کی آخری رسوم میں شامل نہیں ہو سکے تھے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 28, 2020 05:13 PM IST

عرفان خان کی فائل فوٹو
ممبئی۔ پچھلے کچھ عرصے سے کینسر جیسی مہلک مرض سے جوجھ رہے اداکار عرفان خان (Irrfan Khan) کو ایک بار پھر طبیعت بگڑنے کے بعد ممبئی کے کوکیلابین اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ کچھ دنوں پہلے ہی عرفان کی ماں کا انتقال ہوا تھا۔ لاک ڈاون کی وجہ سے وہ اپنی ماں کی آخری رسوم میں شامل نہیں ہو سکے تھے۔
عرفان خان کی ماں سعیدہ بیگم طویل عرصے سے بیمار تھیں۔ اہل خانہ نے آخری رسوم ادا کر کے انہیں جئے پور میں سپرد خاک کیا۔ لیکن اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ بات یہ رہی کہ کورونا وائرس کے قہر کے مدنظر نافذ لاک ڈاون کے سبب عرفان اپنی ماں کی آخری رسوم میں شامل نہیں ہو سکے۔ حالانکہ، اپنی ماں کی آخری رسوم کو انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ دیکھا۔ ماں کے انتقال کے بعد سے ہی عرفان کی طبیعت خراب ہے۔یادر ہے کہ اس پہلے میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیاگیا تھا کہ عرفان خان بیرون ملک میں پھنسے ہوئے تھے اس لیے اپنی ماں کی تدفین میں شرکت نہیں کرسکیں۔ لیکن ذرائع نے بتایاکہ وہ ممبئی میں ہی مقیم تھے،بیمار رہنے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے جے پور تک سفر نہیں کرسکیں۔