உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کینسر کا علاج کروا کر لوٹے عرفان خان ایک بار پھر جائیں گے لندن

    بالی ووڈ اداکار عرفان خان

    بالی ووڈ اداکار عرفان خان

    لندن سے نیورو اینڈوکرائن ٹیومر کا علاج کروا کر واپس لوٹے عرفان خان ایک بار پھر وہاں جا رہے ہیں۔

    • Share this:
      لندن سے نیورو اینڈوکرائن ٹیومر کا علاج کروا کر واپس لوٹے عرفان خان ایک بار پھر وہاں جا رہے ہیں۔ اس خبر سے ان کے مداحوں کے درمیان کافی گھبراہٹ کا ماحول تھا۔ اب اگر آپ بھی عرفان کے لندن جانے کی خبر سے پریشان ہیں تو فکرمندی کی کوئی بات نہیں ہے۔ کیونکہ عرفان خان  بیماری کے علاج  کے لئے نہیں بلکہ فلم کی شوٹنگ کے لئے لندن جا رہے ہیں۔
      عرفان ان دنوں اپنی فلم 'انگریزی میڈیم' پر کام کر رہے ہیں۔ کچھ عرصے پہلے تک فلم کی شوٹنگ راجستھان میں ہو رہی تھی۔ اب اگلا شیڈول لندن میں ہے۔ لہذا عرفان بھی لندن روانہ ہوں گے۔
      خبر ہے کہ تقریبا ایک ماہ تک فلم کی شوٹنگ لندن میں ہی چلنے والی ہے۔ اس فلم میں عرفان خان کے علاوہ کرینہ کپور اور رادھیکا مدان اہم رول میں ہیں۔ کینسر کی جنگ جیتنے کے بعد  'انگریزی میڈیم' عرفان کی کم بیک فلم ہو گی۔
      رپورٹ کے مطابق، انگریزی میڈیم میں رادھیکا مدان عرفان خان کی بیٹی کے رول میں نظر آئیں گی۔ لندن میں عرفان اور رادھیکا شوٹ کریں گے۔ خبر ہے کہ جون کے پہلے ہفتہ میں ہی یہاں شوٹنگ شروع ہو جائے گی۔ کرینہ کپور اس فلم میں پولیس والی کے کردار میں ہیں۔ وہ جون مہینہ کے درمیان عرفان اور رادھیکا کو جوائن کریں گی۔
      First published: