اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ٹرولنگ کے درمیان پونم پانڈے اور کرن ویر بوہرا نے پھر کیا کچھ ایسا، فینس کو جان کر لگے گا شاک!

    ٹرولنگ کے درمیان پونم پانڈے اور کرن ویر بوہرا نے پھر کیا کچھ ایسا، فینس کو جان کر لگے گا شاک!

    ٹرولنگ کے درمیان پونم پانڈے اور کرن ویر بوہرا نے پھر کیا کچھ ایسا، فینس کو جان کر لگے گا شاک!

    سوشل میڈیا پر پونم پانڈے اور کرن ویر بوہرا کو کافی ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ حالانکہ ٹرولنگ کے درمیان ایک بار پھر سے دونوں نے کچھ ایسا کردیا ہے، جسے جان کر فینس کو شاک لگ سکتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں، آخر دونوں نے ایسا کیا کردیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      اپنی قاتلانہ اداوں سے انستاگرام پر آئے دن آگ لگانے والی اداکارہ پونم پانڈے ایک بار پھر سے لائم لائٹ میں آگئی ہیں۔ گزشتہ دنوں پونم پانڈے اور ایکٹر کرن ویر بوہرا کا نیا گانا ریلیز ہوا تھا۔ اس گانے کی ریلیز کے موقع پر دونوں نے کئی پوز دئیے تھے، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر پونم پانڈے اور کرن ویر بوہرا کو کافی ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ حالانکہ ٹرولنگ کے درمیان ایک بار پھر سے دونوں نے کچھ ایسا کردیا ہے، جسے جان کر فینس کو شاک لگ سکتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں، آخر دونوں نے ایسا کیا کردیا ہے۔

      اب کیا کردیا اس جوڑی نے
      کرن ویر بوہرا اور پونم پانڈے کا ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح سے کرن ویر بوہرا نے پونم پانڈے کو اپنی گود میں اٹھالیا ہے۔ گود میں آتے ہی پونم نے اپنے ہاتھ سینے پر رکھ لیا اور وہ اس درمیان اپنی ہنسی کو روک نہیں پارہی ہیں، جب کہ کرن ویر کچھ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس کے بعد پونم پانڈے نے کرن ویر کے گلے میں اپنے ہاتھوں کو بھی ڈال دیا۔ آپ کو بتادیں کہ دونوں اس سے پہلے سوشل میڈیا پر کافی ٹرولنگ کا سامنا کرچکے ہیں۔ ٹرول ہونے کے بعد بھی دونوں ایک بار پھر سے اپنا جلوہ دکھانے سے ذرا بھی پیچھے نہیں ہٹے، بلکہ اس کے برعکس دونوں نے اس پل کو کافی انجوائے کیا۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)





      یہ بھی پڑھیں:
      ہندوستان لوٹنے کے بعد اب اپنے پرانے اڈے پر پہنچی پرینکا چوپڑا، کہا-’میں بہت یاد کیا‘

      یہ بھی پڑھیں:
      ’میری ماں شری دیوی جیسی ایکٹنگ کوئی بھی نہیں کرپائے گا‘، جھانوی کپور نے آخر کیوں کہا ایسا

      ابھی کچھ ہی دنپہلے پونم پانڈے اور کرن ویر بوہرا اپنے نئے گئے کو لے کر کافی شہرت حاصل کرچکے ہیں۔ اس کے بعد کرن ویر کا پونم کو گود میں اٹھالینے سے یہ جوڑی ایک بار پھر سے لائم لائٹ میں آگئی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: