உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    56 سال کے پرکاش راج نے پھر سے کی شادی، فیملی کے اس پرائیویٹ موومنٹ کی تصویر ہوئیں وائرل

    ’سنگھم‘، ’وانٹیڈ‘ جیسی فلموں میں اپنے کردار سے زبردست تعریفیں لوٹنے والے عظیم اداکار پرکاش راج (Prakash Raj) نے پونی ورما (Pony Verma) سے 11 سال قبل شادی کی تھی۔ پرکاش راج نے ایک بار پھر اپنی بیوی پونی ورما سے اپنے بچوں کے سامنے دوسری شادی کی ہے۔ اس کی تصویر انہوں نے خود شیئر کی ہے۔

    • Share this:
      ’سنگھم‘، ’وانٹیڈ‘ جیسی فلموں میں اپنے کردار سے زبردست تعریفیں لوٹنے والے عظیم اداکار پرکاش راج (Prakash Raj) نے پونی ورما (Pony Verma) سے 11 سال قبل شادی کی تھی۔ اس رشتے کے 11 سال پورے ہونے پر اداکار نے انوکھے انداز میں اس کا جشن منایا ہے۔ پرکاش راج نے ایک بار پھر اپنی بیوی پونی ورما سے اپنے بچوں کے سامنے دوسری شادی کی ہے۔ اس شادی کی وجہ بھی ان کے بچے ہی تھے اور اس کا ذکر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا ہے۔

      پرکاش راج نے اپنے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی پونی ورما سے ایک بار پھر سے شادی کی ہے... کیونکہ ان کا بیٹا ویدانت ان کی شادی پھر سے ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتا تھا۔ فیملی کے لمحات... ان تصاویر میں پرکاش راج اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ ایک تصویر میں اداکار اپنی بیوی کو Kiss کرتے ہوئے (بوسہ دیتے ہوئے) نظر آرہے ہیں۔

      prakash raj, prakash, pony verma
      اداکار پرکاش راج کا ٹوئٹ

      دراصل منگل کو پرکاش راج اور پونی ورما کی شادی کی سالگرہ تھی۔ اسی کا جشن مناتے ہوئے لکھا، ’یہ کتنا صحیح رہا... میری اتنی اچھی دوست بننے کے لئے... ایک معشوقہ اور ایک شاندار شریک حیات بننے کے لئے میری ڈارلنگ بیوی کا شکریہ‘۔

      prakash raj, prakash, pony verma
      پرکاش راج نے پونی سے 45 سال کی عمر میں شادی کی تھی۔

      واضح رہے کہ پرکاش راج کو 45 سال کی عمر میں اپنی اہلیہ پونی ورما سے پیار ہوا۔ انہوں نے سال 2010 میں شادی کی تھی۔ پرکاش اور پونی ایک فلم سیٹ پر ملے تھے، جہاں پونی ان کے ایک گانے کو کوریوگراف کر رہی تھیں۔ پرکاش راج اپنی پہلی بیوی للتا کماری سے 2009 میں الگ ہوئے تھے۔ ورک فرنٹ پر بات کریں تو پرکاش راج حال ہی منی رتنم کی ریلیز ہوئی سیریز ’نورسا‘ میں نظر آئے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: