உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سدھارتھ شکلا کے بعد اب اس مشہو اداکار کی دل کا دورہ پڑنے سے اچانک موت سے فلم انڈسٹری کو لگا بڑا صدمہ

    اداکار پنیت راج کمار کا 46  سال کی عمر میں 29  اکتوبر کو  دل کا دورہ پڑنے کے بعد انتقال ہو گیا ہے۔

    اداکار پنیت راج کمار کا 46 سال کی عمر میں 29 اکتوبر کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد انتقال ہو گیا ہے۔

    اداکار پنیت راج کمار کا 46 سال کی عمر میں 29 اکتوبر کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد انتقال ہو گیا ہے۔

    • Share this:
      کنڑ سنیما (Kannada Cinema) کے پاور اسٹار کہے جانے والے اداکار پنیت راج کمار  کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب (Puneeth Rajkumar Heart Attack) جمعہ کو بنگلور کے ایک اسپتال کے  آئی سی یو  میں داخل کرایا گیا تھا۔  جہاں علاج کے دوران 46  سال کی عمر میں 29  اکتوبر کو  حرکت قلب بند ہونے سے ان کی موت ہوگئی۔  ان کے انتقال کی اطلاع کرکرٹر وینکٹیش پرساد نے ٹویٹر پر دی ہے۔  اداکار پنیت راج کمار کے انتقال کے بعد ریاست میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

      اداکار پنیت راج کمار  کو لیکر جمعے کو اسپتال میں داخل ہونے کی خبر سامنے آئی تھی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ پہلے انہیں سینے میں درد ہوا جو کہ دل کا دورہ بتایا جارہا ہےجس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا۔  اب کرکٹر وینکٹیش (venkatesh prasad) نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ ان کا انتقال ہوگیا ہے۔ کرکٹر نے لکھا، 'یہ بتاتے ہوئے بہت دکھ ہو رہا ہے کہ اداکار پنیت راجکمار نہیں رہے۔ ان کے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں کو میری تعزیت۔‘‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے امن برقرار رکھنے اور ان کے کنبے کا ساتھ دینے کی درخواست کی ہے۔


      اداکار پنیت کو مداحو نے اپو  کہہ کر بلاتے تھے وہ لیجنڈ اداکار راجکمار اور پاروتھما  Parvathamma  کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے 29 سے زیادہ کنڑ فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا اور انہیں بہترین چائلڈ آرٹسٹ کے لئے قومی فلم ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ ان کی فلم کا نام 'بیٹاڈا ہووو'  ‘Bettada Hoovu’  تھا جو 1985 میں رلیز ہوئی تھی۔ یہی نہیں انہوں نے کرناٹک اسٹیٹ میں بیسڈ چائلڈ آرٹسٹ ایوارڈ  Chalisuva Modagalu اور  Yeradu Nakshatragalu  میں اپنی پرفارمنس کے لیےجیتا تھا۔

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: