ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

چچا۔ ماموں بننے کے بعد اب’ باپ‘ بننا چاہتے ہیں سلمان خان: دیکھیں ویڈیو

بہن سے ملے اس تحفے سے جہاں سلمان بہت خوش ہیں، وہیں، اب چچا۔ ماموں بننے کے بعد وہ باپ بننے کی بات کر رہے ہیں۔

  • Share this:
چچا۔ ماموں بننے کے بعد اب’ باپ‘ بننا چاہتے ہیں سلمان خان: دیکھیں ویڈیو
سلمان خان ۔ فائل فوٹو ۔

ممبئی۔ بالی ووڈ کے چلبل پانڈے یعنی سپر اسٹار سلمان خان 54 سال کے ہو چکے ہیں۔ انہوں نے 27 دسمبر کو اپنی 54 ویں سالگرہ منائی۔ یہ سالگرہ ان کے لئے کافی خاص رہی۔ انہیں ان کی بہن نے ایک انمول تحفہ دیا۔ سلمان کی بہن ارپیتا نے بیٹی کو جنم دیا۔ بہن سے ملے اس تحفے سے جہاں سلمان بہت خوش ہیں، وہیں، اب چچا۔ ماموں بننے کے بعد وہ باپ بننے کی بات کر رہے ہیں۔




 





View this post on Instagram




 

#Salmankhan


A post shared by Entertainment Fan Page (@facc2911) on






سلمان خان حال ہی میں ممبئی کے ایک اسٹوڈیو میں اپنی 54 ویں سالگرہ منا رہے تھے۔ تبھی انہوں نے اپنے مداحوں سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ارپیتا اور آیوش کی بیٹی کے لئے ان کے والد نے دو نام بتائے ہیں سفارا اور آیت۔ ارپیتا نے آیت نام کو پسند کیا جو بہت ہی خوبصورت نام ہے۔




بات چیت کے دوران پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنے دن کی شروعات کیسے کی تو انہوں نے بتایا ’’ میں بیدار ہوا اور میں نے اپنا فون دیکھا، ہمارے کنبے کے لئے بہتر تحفہ نہیں ہو سکتا تھا‘‘۔ ایک نامہ نگار نے جب سلمان سے پوچھا کہ وہ دوسری بار ماموں بن کر کیسا محسوس کر رہے ہیں تو انہوں نے کہا ’ ابھی ہو گیا ماموں کا، چچا کا ، اب باپ بننے کا ہے بس‘۔
First published: Dec 28, 2019 02:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading