ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سنجے دت کے فینس کیلئے بری خبر اداکار کو ہوا پھیپھڑے کا کینسر، کومل ناہٹا نے ٹویٹ کرکے کیا یہ انکشاف

بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے فینس کیلئے بری خبر سامنے آئی ہے۔ کومل ناہٹا نے ٹویٹ کرکے جانکاری دی ہے کہ سنجے دت (Sanjay Dutt) کو لنگس (پھیپھڑوں) کا کینسر (LUNGS CANCER) ہوگیا ہے۔

  • Share this:
سنجے دت کے فینس کیلئے بری خبر  اداکار کو ہوا پھیپھڑے کا کینسر، کومل ناہٹا نے ٹویٹ کرکے کیا یہ انکشاف
بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے فینس کیلئے بری خبر سامنے آئی ہے۔ کومل ناہٹا نے ٹویٹ کرکے جانکاری دی ہے کہ سنجے دت (Sanjay Dutt) کو لنگس (پھیپھڑوں) کا کینسر (LUNGS CANCER) ہوگیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار سنجے دت  کے فینس کیلئے بری خبر سامنے آئی ہے۔ کومل ناہٹا نے ٹویٹ کرکے جانکاری دی ہے کہ سنجے دت (Sanjay Dutt) کو لنگس (پھیپھڑوں) کا کینسر ہوگیا ہے۔ دو دن پہلے ہی سنجے دت کو سانس لینے میں پریشانی ہونے کے چلتے ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ یہاں ان کا کوروناوائرس ٹیسٹ کیا گیا جس میں وہ کووڈ-19 نگیٹو پائے گئے لیکن ان کی طبیعت میں کچھ پریشان ہے ایسا بتاکر کچھ وقت کیلئے کام سے چھٹی لے لی۔ اس کے بعد سے کئی طرح کی اٹکل بازیاں جاری تھیں۔ اسی درمیان یڑی خبر سامنے آئی۔

بتادیں کہ حال ہی میں سنجے دت کو سانس کی تکلیف کے چلتے لیلا وتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ سانس کی دقت کے چلتے کنبے کو شک تھا کہ کہیں سنجے دت کوروناوائرس پازیٹو تو نہیں اسی لئے سنجے دت کو فورا لیلا وتی اسپتال میں داخل کتتے ہی ان کا کوروناٹیسٹ کیا گیا تھا۔ لیکن ان کی کورونارپورٹ منفی آئی تھی۔ کل اسپتال سے چھٹی لیکر گھر لوٹے سنجے دت کی آج کچھ میڈیکل رپورٹ آئی جس کے بعد اداکار نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے بتایا کہ ان کی طبیعت ناساز ہے۔ اس لئے وہ کچھ دن کیلئے میڈیکل ٹریٹمینٹ کیلئے کام سے چھٹی لے رہے ہیں۔



اداکار سنجے دت کے ذرائع کے مطابق وہ لنگس کینسر (LUNGS CANCER) سے متاثر ہیں اور ان کا کنبہ انہیں جلد ہی علاج کیلئے یو ایس لے جانے کی تیاری میں ہے۔ اس وقت سنجے کے کنبے میں ٹینشن کا ماحول ہے۔ اچانک منگل کی رات کو کومل ناہٹا نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی کہ سنجو بابا کو لنگس کا کینسر ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ لاک ڈاون کے وقت سنجے دت ممبئی میں اکیلے رہ رہے تھے۔ ان کی فیملی دبئی میں کسی کام سے گئی ہوئی تھی اور لاک ڈاون کے دوران وہیں پھنس گئی تھی۔ فلموں کی بات کریں تو سنجے دت کی ’سڑک-2’ اسی ماہ ریلیز ہونے والی ہے۔ اس میں ان کے ساتھ پوجا بھٹ، عالیہ بھٹ اور آدتیہ رائے کپور بھی نظر آنے والے ہیں۔ طویل عرصے کے بعد ایک بار پھر سے مہیش بھٹ کی ہدایت کاری کی باگ ڈور اس فلم سے سنبھالی ہے
آج ہی سنجے دت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا، فی الحال ان کی طبیعت اور طبی علاج کی وجہ سے وہ کام سے بریک لے رہے ہیں۔ حالانکہ گھبرانے کی بات نہیں ہے۔ کنبہ، دوست اور ان کے کے فینس کا پیار ان کے ساتھ ہے۔ غلط افواہ پر بھروسہ نہ کریں، میں جلد لوٹ آؤں گا۔



 




View this post on Instagram




 

🙏🏻


A post shared by Sanjay Dutt (@duttsanjay) on





واضح رہے کہ ان دنوں ایک کے بعد ایک فلمی دنیا کے فنکاروں کو اسپتال کے چکر لگانے پڑ رہے ہیں۔ ممبئی میں کورونا کا قہر برقرار ہے۔ کئی دنوں تک اسپتال میں داخل رہنے کے بعد آج بھی ابھیشیک بچن نے ٹوئٹ کرکے اطلاع دی کہ انہوں نے بھی کورونا کو شکست دے دی ہے۔ اس سے پہلے امیتابھ بچن، ایشوریہ رائے کو بھی اسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا۔ اب سنجے دت کو بھی اسپتال جانا پڑا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Aug 11, 2020 11:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading