ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اب اس سپر اسٹار نے دنیا کو کہا الوداع، فلم انڈسٹری میں چھائی غم کی لہر

بنگالی سنیما کے سپر اسٹار سومترا چٹرجی (Soumitra Chatterjee) کا طویل علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا وہ 85 سال کے تھے۔ پرائیویٹ نرسنگ بیلویو کلینک نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے ’’ہم بھاری دل سے اعلان کرتے ہیں کہ شری سومترا چٹرجی (Soumitra Chatterjee) نے آج 15 نومبر 2020 کو بیلوو کلینک میں دوپہر 12.15منٹ پر آخری سانس لی۔ ہم ان کی روح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں‘‘۔

  • Share this:
اب اس سپر اسٹار  نے دنیا کو کہا الوداع، فلم انڈسٹری میں چھائی غم کی لہر
بنگالی سنیما کے سپر اسٹار سومترا چٹرجی کا انتقال

بنگالی سنیما کے سپر اسٹار سومترا چٹرجی (Soumitra Chatterjee) کا طویل علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا وہ 85 سال کے تھے۔ چٹرجی کو گزشتہ مہینے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ پرائیویٹ نرسنگ بیلویو کلینک نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے ’’ہم بھاری دل سے اعلان کرتے ہیں کہ شری سومترا چٹوپادھیائے  (Soumitra Chattopadhyay ) نے آج 15 نومبر 2020 کو بیلوو کلینک میں دوپہر 12.15منٹ پر آخری سانس لی۔ ہم ان کی روح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں‘‘۔ 16اکتوبر کو سومترا چٹرجی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے تھے ۔اس کے بعد انہیں بیلیوو کلینک اسپتال میں داخل کرایاگیا تھا۔ اس وقت ان کی حالت مستحکم بتائی گئی تھی مگر دن گزرنے کے ساتھ ساتھ سومترا چٹرجی کی صحت خراب ہوتی چلی گئی۔ پلازما تھیریپی کی گئی تھی مگر ہومو گلوبین خطرناک حد تک گرگیا۔ اسپتال نے 10سینئر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل دی تھی بعد میں وہ کورونا سے صحت یاب ہوگئے مگر دیگر بیماریاں حاوی ہوگئی تھیں۔

مشہور فلم ساز ستیہ جیت رے (Satyajit Ray) کے ساتھ مل کر انہوں نے کئی مشہور اور آئیکونک فلمیں دی ہیں۔ کل 14فلمیں انہوں نے ستیہ جیت رے کے ساتھ مل کر بنائی ۔ 1959میں ستیہ جیت رے کی فلم اپر سنسار سے انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا جس کی کافی پذیرائی ہوئی اوران کے کام کو سہار ا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ستیہ جیت رے کی فلم ’’ چارولتا‘‘ ،’ دیوی‘ ، ’’تین کنیا‘‘ ، گھر بائر ، گنا شترو اور دیگر فلموں میں بھی ہدایتکاری کی تھی۔

ستیہ جیت (Satyajit Ray) کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم فلودا میں ایک جاسوس کا کردار اکیا۔ یہ ان کی پہلی اداکاری تھی۔اس کے علاوہ انہوں نے ستیہ جیت رے کی ہدایت کاری میں مزید دوفلموں میں ہیرو کا کردارا دا کیا ۔اس کے علاوہ بنگالی سنیما کے مشہور ہدایت کار مرنال سین اور آکاش کسم کی ہدایت کاری میں بھی کام کیا ہے ۔


2019میں ان کی آخری فلم سنجباتی آئی ہے

سومترا چٹرجی کو پدم بھوشن اور سنگیت ناٹک اکیڈمی ٹیگور رتن جیسے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے شا۔ انھیں ہندوستان کا سب سے بڑا فلمی اعزاز 2012 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈسے نوازا گیا ہے ۔اس کے علاوہ انہیں تین مرتبہ نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے ۔ 2018 میں ، انہیں فرانس کا سب سے بڑا شہری ایوارڈ لیجن آف آنر سے بھی نوازا گیا ہے 1989 میں ، ستیہ جیت رے کو بھی یہ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
Published by: sana Naeem
First published: Nov 15, 2020 07:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading