உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    غموں کو سینے میں دبائے بیٹے کو آخری وداعی دینے شمشان گھاٹ پہنچیں سدھارتھ شکلا کی ماں

    سدھارتھ اپنی ماں کے لاڈلے تھے، بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنی ماں سے بالکل بھی الگ نہیں رہ پاتے تھے۔ وہیں اب جب سدھارتھ نے دنیا ہی چھوڑ دی ہے ان کی ماں صدمے سے چور ہیں۔

    سدھارتھ اپنی ماں کے لاڈلے تھے، بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنی ماں سے بالکل بھی الگ نہیں رہ پاتے تھے۔ وہیں اب جب سدھارتھ نے دنیا ہی چھوڑ دی ہے ان کی ماں صدمے سے چور ہیں۔

    سدھارتھ اپنی ماں کے لاڈلے تھے، بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنی ماں سے بالکل بھی الگ نہیں رہ پاتے تھے۔ وہیں اب جب سدھارتھ نے دنیا ہی چھوڑ دی ہے ان کی ماں صدمے سے چور ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    بالی ووڈ اداکار سدھارتھ شکلا siddharth shukla کا جسد خاکی اوشیوارا شمشان گھاٹ پنچ چکا ہے، جہاں انہیں آخری وداعی دینے کیلئے ان کے قریبی دوست اور بالی ووڈ سلیبریٹی بھی موجود ہیں۔ وہیں ان کی ماں اور بہنہیں ، سب سے قریبی دوست بھی سدھارتھ کو آخری وداعی دینے وہاں پہنچیں۔ سدھارتھ اپنی ماں کے لاڈلے تھے، بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنی ماں سے بالکل بھی الگ نہیں رہ پاتے تھے۔ وہیں اب جب سدھارتھ نے دنیا ہی چھوڑ دی ہے ان کی ماں صدمے سے چور ہیں۔



     




    View this post on Instagram





     

    A post shared by Bollywood Pap (@bollywoodpap)





    شسدھارتھ شکلا کو آخری وداعی (Sidharth Shukla funeral) دینے شہناز گل شمشان گھاٹ پہنچی ہیں، جہاں سے ان کی کچھ تصویریریں سامنے آئیں۔ تصویروں کو دیکھ کر ان کی حالت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ان تصویروں میں شہناز کور گل (Shehnaaz Gill) بے سدھ حالت میں نظر آرہی ہیں۔



     




    View this post on Instagram





     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)





    شہناز کی یہ حالت دیکھنے کے بعد ان کے فینس بھی انہیں لیکر فکرمند ہو اٹھے۔ وہیں سدھارتھ شکلا کی ماں کا بیحد برا حال ہے۔ سدھارتھ شکلا کی آخری رسوم اوشیوارا کے شمشان گھاٹ پر ادا کی گئی۔ برہمن کماری رسم و رواج کے ساتھ سدھارت کو آخری وداعی دی گئی۔
    بگ باس 13 کے ونر سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کا دو ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال (Sidharth Shukla dies of heart attack) ہوگیا تھا۔ وہ صرف 40 سال کے تھے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اداکار کی موت اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی ہوچکی ہے۔ وہیں پولیس ٹیم اس پورے معاملے میں کسی طرح کے فاؤل پلے ہونے کی بات سے انکار کر رہی ہے۔ سامنے آرہی تفصیلات کے مطابق، سدھارتھ شکلا کی لاش بی ایم سی کے کپور اسپتال میں ہے اور اسپتال کے مطابق، سدھارتھ شکلا کی موت حرکت قلب بند ہوجانے (ہارٹ اٹیک) سے ہوئی ہے۔ کپور اسپتال کے ڈاکریٹر نرنجن نے سدھارتھ کی جانچ کی تھی اور تقریباً 10 بجکر 30 منٹ پر انہیں آمد سے قبل موت کا اعلان (ڈیتھ بیفور ارائیول ڈکلیئر) کیا تھا۔



     




    View this post on Instagram





     

    A post shared by Bollywood Pap (@bollywoodpap)





    بتادیں کہ سدھارتھ شکلا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئی ہے۔ سدھارتھ کا جمعرات کو انتقال ہوگیا تھا۔ کوپر اسپتال کے ڈاکٹروں نے سدھارتھ کا معائنہ کیا تھا اور تقریبا تقریباً 10:30 بجے انہیںدیتھ بی فور ارائیول قرار دیا تھا۔ سدھارتھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ اسپتال سے موصولہ معلومات کے مطابق ہسٹوپیتھولوجی اسٹڈی اور کیمیکل اینالسسٹ کی رپورٹ کے بعد ہی اداکار کی موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔ پی ایم رپورٹ کے مطابق سدھارتھ کے جسم پر باہری یا اندرونی چوٹ کے کوئی نشانات نہیں ہیں۔ کیمیکل اینالسسٹ کا مطلب ہے کہ اس تفتیش سے یہ واضح ہو جائے گا کہ سدھارتھ کے جسم میں زہر تھا یا نہیں۔ اس کے ساتھ ، اسے کوئی بیماری تو نہیں تھی۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: