ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سالوں پہلے ہوئے بریک اپ کے بعد ٹوٹ گئے تھے سشانت سنگھ راجپوت، گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے سے اس لئے ہوئے تھے الگ

سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) نے ممبئی کے باندرہ واقع فلیٹ میں خود کشی کرلی ہے۔ ان کے دنیا سے اس طرح جانے سے ہر کوئی صدمہ میں ہے۔

  • Share this:
سالوں پہلے ہوئے بریک اپ کے بعد ٹوٹ گئے تھے سشانت سنگھ راجپوت، گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے سے اس لئے ہوئے تھے الگ
سشانت سنگھ راجپوت کے آخری رسوم میں شامل ہونے کے لئے پیر کو 11.20 کی فلائٹ ان کے والد، رکن اسمبلی نیرج ببلو سمیت دو دیگر اراکین ممبئی جائیں گے۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (bollywoord actor Sushant Singh Rajput) نے خود کشی کرلی ہے۔ ممبئی کے باندرہ واقع فلیٹ میں ان کی لاش ملی ہے۔ ابھی تک ان کی خود کشی کی وج ہکا پتہ نہیں چلا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ ان کے نوکر نے ان کی لاش کو پنکھے سے لٹکتے ہوئے دیکھا اور پولیس کو اس کی اطلاع دی ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کے اچانک دنیا سے چلے جانے کی اچانک آئی اس حیران کرنے والی خبر سے ہر کوئی صدمے میں ہے۔ ان کی موت پر کسی کو یقین ہی نہیں ہو رہا ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی عمر محض 34 سال تھی، وہیں اتنی عمر میں آخر ایسا کیا ہوا جو انہوں نے خود کشی جیسا قدم اٹھا لیا۔


سشانت سنگھ راجپوت صرف اپنی فلموں میں ہی نہیں بلکہ ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی سرخیوں میں بنے رہتے تھے۔ اداکارہ انکتا لوکھنڈے سے ان کے بریک اپ نے سب سے زیادہ سرخیاں بٹوری تھیں۔ اس بریک کے بعد جہاں انکتا لوکھنڈے بے حد مایوس ہوگئی تھیں، وہیں سشانت سنگھ راجپوت بھی جیسے ٹوٹ ہی گئے تھے۔ جب دونوں ہی جب اپنی اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ گئے۔ وہیں کئی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ انڈسٹری کے سب سے خوبصورت جوڑے کا بریک اپ آخر ہوا کیوں تھا۔


بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نےخود کشی کرلی ہے۔ ان کی عمر محض 34 سال تھی۔
بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نےخود کشی کرلی ہے۔ ان کی عمر محض 34 سال تھی۔


سشانت سنگھ راجپوت اور انکتا کا جب بریک اپ ہوا تب طرح طرح کی خبریں اڑی تھیں۔ ان خبروں پر خود سشانت نے جواب دیتےہوئے کہا تھا کہ ’نا تو انکتا شرابی ہیں اور نا ہی میں عورت بنانے والا ہوں’۔ بریک اپ کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ’لوگ بس ایک دوسرے سے دور ہوجاتے ہیں... اور یہ بے حد بدقسمتی والا ہے۔

واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت اور انکتا لوکھنڈے کی ملاقات ٹی وی شو ’پوتر رشتہ’ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ اس سیریل میں لیڈ رول نبھا رہے ان دونوں اداکارہ کے درمیان دوستی اور پھر پیار کی شروعات ہوئی۔ بات شادی تک بھی پہنچ گئی تھی، لیکن اچانک ہوئے اس جوڑے کے بریک اپ نے کئی لوگوں کے دلوں کو توڑ دیا تھا۔
First published: Jun 14, 2020 03:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading