’مقبولیت ملنے سے کچھ۔۔۔‘فلم لائیگر فنڈنگ معاملے میں ED کی طویل پوچھ تاچھ کے بعد وجئے دیورکونڈا نے کہی یہ بات
’مقبولیت ملنے سے کچھ۔۔۔‘فلم لائیگر فنڈنگ معاملے میں ED کی طویل پوچھ تاچھ کے بعد وجئے دیورکونڈا نے کہی یہ بات
اس سے پہلے 17 نومبر کو ای ڈی نے مبینہ فیما خلاف ورزی کو لے کر لائیگر کی پروڈیوسر چارمی کور سے پوچھ تاچھ کی تھی۔ وجئے کو حال ہی میں اننیا پانڈے کے ساتھ ایک اسپورٹ ایکشن فلم ’لائیگر‘ میں دیکھا گیا تھا
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اداکارہ وجئے دیورکونڈا سے فلم لائیگر کی فنڈنگ کے سلسلے میں بدھ 30 نومبر کو پوچھ تاچھ کی۔ وجئے دیورکونڈا سے حیدرآباد میں ای ڈی آفس میں قریب 12 گھنٹوں تک پوچھ تاچھ ہوئی ہے۔ پوچھ تاچھ کے بعد وجئے نے کہا کہ مقبولیت ملنے سے کچھ پریشانیاں اور خراب اثرات بھی ہوتے ہیں۔ یہ ایک تجربہ ہے، یہ زندگی ہے۔ جب مجھے بلایا گیا تو میں نے اپنا فرض نبھایا، میں نے آکر سوالوں کے جواب دئیے۔
ای ڈی آفس سے باہر آنے کے بعد وجئے دیورکونڈا نے صحافیوں سے کہا کہ ایجنسی نے ان سے کچھ وضاحتیں طلب کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ، میں 12 گھنٹوں تک اندر رہا۔ انہوں نے (ای ڈی) نے کچھ وضاحتیں مانگی ہیں۔ وہ اپنا کام کررہے ہیں۔ انہوں نے مجھے دوبارہ نہیں بلایا ہے۔‘ فلم ’لائیگر‘ کو لے کر دی گئی شکایت
ای ڈی فلم لائیگر کے متعلق مبینہ ادائیگی اور فنڈنگ کے وسائل کی جانچ کررہا ہے۔ تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے ایک سینئر لیڈر نے مرکزی جانچ ایجنسی کو ایک شکایت درج کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ فلم میں حوالہ کے پیسے کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ وجئے سے مبینہ فیما (فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ، 1999) کی خلاف ورزی سے جڑے معاملے میں پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔
پروڈیوسر چارمی کور سے بھی ہوئی تھی پوچھ تاچھ اس سے پہلے 17 نومبر کو ای ڈی نے مبینہ فیما خلاف ورزی کو لے کر لائیگر کی پروڈیوسر چارمی کور سے پوچھ تاچھ کی تھی۔ وجئے کو حال ہی میں اننیا پانڈے کے ساتھ ایک اسپورٹ ایکشن فلم ’لائیگر‘ میں دیکھا گیا تھا، جو باکس آفس پر زیادہ کامیاب نہیں رہی۔ کرن جوہر کا دھرما پروڈکشنس اس فلم کی پروڈکشن کمپنی میں سے ایک ہے۔ فلم میں رامیا کرشنن بھی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔