ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو لگا بڑا جھٹکا ، اداکارہ اور برہم کماری اینکر کنوپریا کی موت ، کورونا سے گئی جان

Actress Kanupriya Passes Away : کنوپریا کی موت کی وجہ کورونا وائرس کو بتایا جارہا ہے ۔ دراصل حال ہی میں اداکارہ کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی تھیں ، جس کے بعد اب ان کے موت کی خبر سامنے آئی ہے ۔

  • Share this:
انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو لگا بڑا جھٹکا ، اداکارہ اور برہم کماری اینکر کنوپریا کی موت ، کورونا سے گئی جان
انٹرٹینمنٹ دنیا کو لگا بڑا صدمہ ، اداکارہ اور برہم کماری اینکر کنوپریا کی موت ، کورونا سے گئی جان ۔ (photo credit: instagram/@skshivani)

ممبئی : ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے ۔ حال ہی میں اداکار للت بہل اور بکرم جیت کنورپال کی کورونا وائرس سے موت کی خبر سامنے آئی تھی اور اب انٹرٹینمنٹ اور میڈیا دنیا کیلئے ایک اور خسارہ کی خبر سامنے آئی ہے ۔ برہم کماری  (Brahmakumari) کی مشہور اینکر رہ چکیں ٹی وی اداکارہ کنوپریا  (actress Kanupriya) کی موت کی خبر نے سبھی کو حیران کردیا ہے ۔


کنوپریا کی موت کی وجہ کورونا وائرس کو بتایا جارہا ہے ۔ دراصل حال ہی میں اداکارہ کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی تھیں ، جس کے بعد اب ان کے موت کی خبر سامنے آئی ہے ۔ برہم کماری سسٹر شیوانی سے سوشل میڈیا کے ذریعہ کنوپریا کی موت کی جانکاری شیئر کی ہے ۔ انہوں نے کنوپریا کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے اداکارہ کی موت ہوگئی ہے ۔


(photo credit: instagram/@skshivani)
(photo credit: instagram/@skshivani)


سسٹر شیوانی نے کنوپریا کی موت کی خبر دیتے ہوئے لکھا : اوم شانتی اینجلس ، کل رات ایک بہت ہی خوبصورت پری بھگوان کی منتخب کی ہوئی سب کی لاڈلی کنوپریا کی موت ہوگئی ۔ کنوپریا ایک خالص روح ، دیکھ بھال کرنے والی ، سخی اور بے لوث جذبات کی مالکن تھیں ۔ وہ ایک عظیم مقصد کیلئے جیتی تھیں ۔ ایک خوبصورت دنیا بنانے کیلئے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 01, 2021 07:59 PM IST