உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سلمان خان کو دیکھ کر انیتا ہسنندانی بولیں- ’دل دھڑکنے دو‘، اداکارہ نے شیئر کی فین موومنٹ والی تصاویر

    سلمان خان کو دیکھ کر انیتا ہسنندانی بولیں- ’دل دھڑکنے دو‘

    سلمان خان کو دیکھ کر انیتا ہسنندانی بولیں- ’دل دھڑکنے دو‘

    اگر کوئی عام فین اپنے فیورٹ اسٹار سے ملتا ہے، تو اس کی خوشی دیکھتے ہی بنتی ہے۔ ایسے ہی فین موومنٹ کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ ٹی وی کی پاپولر اداکارہ انیتا ہسنندانی ’یہ ہیں محبتیں‘، ’کاویانجلی‘، ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ اور’قسم‘ جیسے ٹی وی شوز کا حصہ رہی ہیں۔

    • Share this:
      ٹی وی کی مشہور اداکارہ انیتا ہسنندانی (Anita Hassandani) نے حال ہی میں اپنے سب سے فیورٹ سے ملاقات کیں۔ انیتا ہسنندانی، سپراسٹار سلمان خان (Salman Khan) کی بہت بڑی فین ہیں۔ ’ناگن‘ سیریل (Nagin Serial) کی اس اداکارہ نے گزشتہ ہفتہ کے روز سلمان خان سے ملاقات کیں۔ اگر کوئی اپنے فیورٹ سے ملے، تو اس کی خوشی دیکھتے ہی بنتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ انیتا ہسنندانی کے ساتھ ہوا۔ انہوں نے اپنی خوشی ظاہر کرتے ہوئے سلمان خان کے ساتھ تصویر شیئر کی ہیں۔ دونوں کے درمیان کیسے ملاقات ہوئی، اس بات کا ذکر انیتا ہسنندانی نے نہیں کیا۔ مگر ایسا لگتا ہے کہ دونوں کسی پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔

      انیتا ہسنندانی نے انسٹا گرام اسٹوریز پر سلمان خان سے ملاقات کی بات اپنے فالورس کو بڑے ہی دلچسپ انداز میں بتائی۔ انہوں نے سب سے پہلے کار کے اندر کی اپنی سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا- ’میں اپنے سب سے فیورٹ سے ملنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہوں۔ کوئی ہے، جسے میں سب سے زیادہ پیار کرتی ہوں۔ کیا آپ کوئی اندازہ لگا سکتے ہیں‘۔ انسٹا اسٹوری کو دیکھ کر مداح یہ اندازہ نہیں لگا پا رہے تھے کہ آخر انیتا ہسنندانی کس سے ملنے جا رہی ہیں۔

      اس سے پہلے کی اداکارہ کے فالورس کوئی اندازہ لگا پاتے، کچھ گھنٹوں کے بعد انیتا ہسنندانی نے کئی تصاویر شیئر کیں۔ ان تصاویر کو دیکھتے ہی، سب کو پتہ چل گیا کہ آخر وہ کس فیورٹ شخص کی بات کر رہی تھیں۔

      یہ بھی پڑھیں

      کروز ڈرگس معاملہ: ممبئی پولیس کی ایس آئی ٹی نے شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ڈڈلانی کو بھیجا سمن

      تصویر میں انیتا ہسنندانی اپنے فیورٹ اسٹار سلمان خان سے مل کر بے حد ہی خوش نظر آرہی ہیں۔ آپ بھی ان تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ سلمان خان ہمیشہ کی طرح خوبصورت لگ رہی ہیں۔ وہیں انیتا ہسنندانی کسی عام فین کی ہی طرح اپنی خوشی انسٹا گرام پر شیئر کیں۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا، ’دل دھڑکنے دو‘۔ ساتھ ہی انہوں نے ایموجی کے ذریعہ سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

      anita and salman
      انیتا ہسنندانی، سلمان خان سے مل کر بے حد خوش نظر آئیں۔ (تصویر کریڈٹ: Instagram/@anitahassandani)


      anita and salman
      انیتا ہسنندانی نے اپنے انسٹا گرام اسٹوری پر تصویر شیئر کیں۔ Instagram/@anitahassandani)


      آپ کو بتادیں کہ انیتا ہسنندانی نے دیوالی پر بھی اپنی تصاویر انسٹا گرام پر پوسٹ کی تھیں۔ ایکتا کپور کی پارٹی میں اداکارہ اور ان کے شوہر روہت ریڈی شامل ہوئے تھے۔ اس موقع پر روہت نے نے روایتی سفید دھوتی اور کرتا پہنا تھا تو وہیں انیتا انڈو-ویسٹرن لُک میں بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں۔

      یہ بھی پڑھیں

      بھاگیہ شری نے گلیمرکی دنیا کو کیوں کہا تھا الوداع؟ سالوں بعد اداکارہ نے بتائی وجہ

      انیتا ہسنندانی نے سال 2013 میں بزنس مین روہت ریڈی سے شادی کرکے گھر بسا لیا تھا۔ انیتا ہسنندانی کئی فلموں اور ٹی وی شوز میں کام کرچکی ہیں۔ ایکتا کپور کے شو ’ناگن‘ میں ان کے رول کو خوب پسند کیا گیا۔ انیتا کا فلمی کیریئر کچھ خاصل نہیں رہا، لیکن وہ ٹی وی انڈسٹری میں اپنی چھاپ چھوڑنے میں کامیاب رہی ہیں۔ انیتا ہسنندانی ’یہ ہیں محبتیں‘، ’کاویانجلی‘، ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ اور ’قسم‘ جیسے ٹی وی شوز کا حصہ رہی ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: