رائے پور: شادی کا لڈو جو کھائے پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ پچھتائے‘ یہ کہاوت ہم سبھی نے سنی ہے، لیکن انکتا لوکھنڈے (Ankita Lokhande) اور وکی جین کو یہ شادی کا لڈو اتنا لبھا رہا ہے کہ دونوں نے شادی کے تین ماہ بعد ہی دوبارہ شادی کرلی۔ اس بار انکتا لوکھنڈے اور وکی جین اپنی شادی میں ایک الگ ہی انداز میں نظر آئے۔ جہاں انکتا لوکھنڈے نیلی–لال ساڑی میں قیامت برپا کر رہی تھیں۔ وہیں وکی جین سفید کرتا پاجامہ اور نیلے دوپٹے میں کافی خوبصورت لگ رہے تھے۔ یہ دونوں ہی ایک دوسرے پر اپنا پیار لٹاتے ہوئے نظر آئے۔
اس وقت اسٹار پلس کا نیا سیریل سپر جوڑی کافی سرخیوں میں ہے۔ اس میں اداکارہ انکتا لوکھنڈے نے اپنے جیون ساتھی وکی جین کے ساتھ حصہ لیا اور اپنی محبت کا اظہار کیا اور ایک دوسرے پر کافی پیار لٹایا۔ اس شو کی سب سے ہاٹ جوڑی انکتا لوکھنڈے اور وکی جین کی ہی رہی ہے۔ انکتا لوکھنڈے اور وکی جین کی ابھی تین ماہ پہلے ہی 14 دسمبر 2021 کو پہلی شادی ہوئی تھی۔ دونوں ابھی ہی شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ یہ شادی بھی کافی سرخیوں میں رہی تھی۔
انکتا لوکھنڈے اور وکی جین نے اپنی پہلی شادی ہندو رسم ورواج سے کی تھی، لیکن انکتا لوکھنڈے اور وکی جین کو کیا پتہ تھا کہ ان کو اتنی جلدی ایک بار پھر سے شادی کرنے کا موقع ملے گا۔ اس بار یہ جوڑی اپنی دوسری شادی کو لے کر کافی سرخیوں چھائی ہوئی ہے۔ انکتا لوکھنڈے اور وکی جین اپنی شادی شدہ زندگی کا پورا لطف لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔
ٹوئنکل کھنہ کا Hijab Row پر عجیب وغریب بیان۔ حجاب سے متعلق بات پر مجھے بہت ہنسی آئیسپر جوڑی میں گزار رہے وقتاس درمیان دونوں کو استار پلس کے شو ’سپرجوڑی‘ میں ایک ساتھ آنے کا موقع ملا۔ اس شو میں دونوں ساتھ آکر بہت خوش ہیں کہ ان کو ایک دوسرے کے ساتھ گزارنے کو مل رہا ہے۔ اس سپر جوڑی شو میں دونوں نے ہی ایک دوسرے کے ساتھ ہر لمحے کو جیا اور جو بھی کوئی ٹاسک کرنے کو ملا اس میں ان دونوں کی اچھی بانڈنگ دیکھنے کو ملی۔ ابھی ابھی اس شو میں جب انکتا لوکھنڈے اور وکی جین کو دوبارہ شادی کرنے کا موقع ملا تو انکتا لوکھنڈے نے اپنی ماں کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے مراٹھی رسم ورواج سے دوبارہ شادی کی۔
یہ بھی پڑھیں۔اب بولڈ ہوگئی ہیں Valika Vadhu کی معصوم آنندی، Avika gor نے وزن گھٹاکر کیا ٹرانسفارمیشنانکتا لوکھنڈے کی ماں سے جب پوچھا گیا کہ آپ بیٹی کی شادی سے خوش ہیں تو انہوں نے کہا کہ شادی تو شاندار ہوئی ہے، لیکن مراٹھی رسم ورواج سے ہوجاتی تو اور اچھا لگتا۔ اس لئے انکتا لوکھنڈے نے اپنی دوسری شادی مراٹھی رسومات کے ساتھ کرلی۔ انکتا لوکھنڈے اور وکی جین دونوں ہی اپنی اس دوسری شادی کو بہت ہی انجوائے کرتے ہوئے دیکھے گئے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔