உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    امیتابھ بچن کی اداکارہ بیگم فرخ جعفر کا انتقال، آج عیش باغ قبرستان میں ہوں گی سپرد خاک

    بیگم فرخ جعفر کی وفات کی خبر ان کے پوتے شج احمد نے دی

    بیگم فرخ جعفر کی وفات کی خبر ان کے پوتے شج احمد نے دی

    بیگم فرخ جعفر کی وفات کی خبر ان کے پوتے شج احمد نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی نانی کا جمعہ یعنی (15 اکتوبر) کو گومتی نگر کے خصوصی بلاک میں ان کی رہائش گاہ پر برین اسٹروک کے چلتے انتقال ہو گیا ہے۔

    • Share this:
      (Begum Farrukh Jaffer Passed Away): ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ بیگم فرخ جعفر (Begum Farrukh Jaffer) جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ انہوں نے 89 سال کی عمر میں لکھنؤ میں آخری سانس لی۔ بیگم فرخ جعفر نے اپنے کردار کو ریکھا اسٹارر فلم 'عمراؤ جان' سے لے کر امیتابھ بچن اسٹارر 'گلابو سیتابو' (Gulabo Sitabo) تک خوبصورتی سے پیش کرکے لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ آج (16 اکتوبر) انہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔

      بیگم فرخ جعفر کی وفات کی خبر ان کے پوتے شج احمد نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی نانی کا جمعہ یعنی (15 اکتوبر) کو گومتی نگر کے خصوصی بلاک میں ان کی رہائش گاہ پر برین اسٹروک کے چلتے انتقال ہو گیا ہے۔ شج احمد کے مطابق انہیں ہفتے کی صبح 10 بجے عیش باغ میں واقع قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
      برین اسٹروک کی وجہ سے انتقال
      بیگم فرخ جعفر کو 5 اکتوبر کو لکھنؤ کے سہارا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں برین اسٹروک ہوا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال میں داخل ہونے کے دوران ان کے پھیپھڑوں میں بھی انفیکشن ہو گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی سانس لینے میں دقت، سردی اور زخام جیسے مسائل سے جوجھ رہی تھیں۔

      فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔۔۔
      اداکارہ بیگم فرخ جعفر (Begum Farrukh Jaffer) کی ایس ایم جعفر سے ہوئی تھی۔ مہرالنسا میں اپنے کردار کو جینے والی بیگم کو فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: