ہوم » نیوز » No Category

اپنے شوہر کو لیکر راکھی ساونت نے کھولے کئی بڑے راز، پھوٹ۔پھوٹ روئیں اداکارہ، ہوا برا حال

اپنی زندگی کے اس سچ کو بیان کرتے ہوئے راکھی کہتی ہیں میں مر چکی ہوں۔ ان کا یہ درد سن کر راہل بھی دکھی نظر آتے ہیں اور ان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے انہیں چپ کراتے ہوئے ماتھے پر کس کردیتے ہیں۔ راکھی نے اپنے شوہر کو لیکر سب اگل ڈالا۔

  • Share this:
اپنے شوہر کو لیکر راکھی ساونت نے کھولے کئی بڑے راز، پھوٹ۔پھوٹ روئیں اداکارہ، ہوا برا حال
اپنی زندگی کے اس سچ کو بیان کرتے ہوئے راکھی کہتی ہیں میں مر چکی ہوں۔ ان کا یہ درد سن کر راہل بھی دکھی نظر آتے ہیں اور ان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے انہیں چپ کراتے ہوئے ماتھے پر کس کردیتے ہیں۔ راکھی نے اپنے شوہر کو لیکر سب اگل ڈالا۔

بگ باس (Big Boss14) شو اپنے آخری لمحوں  میں ہے۔ ان دنوں شو میں راکھی ساونت  (Rakhi Sawant) چھائی ہوئی ہیں۔ ابھینو شکلا (Abhinav Shukla)  کیلئے مسلسل پیار کا اظہار کرکے راکھی لوگوں کو خوب مزے کرا رہی ہیں۔ ہمیشہ خوش رہنے والی، سب کو ہنسانے والی راکھی ساونت کا درد تب  پھوٹ نکلا جب انہوں نے اپنی شادی کو لیکر کئی سنسنی خیز راز کھولے، اسے سن کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔ راکھی کے ہنستے چہرے کے پیچھے کتا درد چھپا پے، یہ بگ باس کے گھر میں سب کے سامنے آگیا۔


بگ باس (Big Boss14) کے شو میں راکھی ساونت نے سب کو چونکادینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اپنی شادی سے بہت بڑا دھوکہ ملا ہے۔ راکھی نے جس رتیش نام کے شخص سے شادی رچائی وہ پہلے سے ہی شادی شدہ ہے۔  بگ باس کے ایک ایپیسوڈ میں راکھی ان سب باتوں کا ذکر شو کے کنٹیسٹنٹ راہل ویدھیا سے ایک ٹاسک کے دوران کرتی ہیں اور ذکر کرتے ہوئے پھوٹ۔پھوٹ کر رونے لگتی ہیں۔ اپنی زندگی کے اس سچ کو بیان کرتے ہوئے راکھی کہتی ہیں میں مر چکی ہوں۔ ان کا یہ درد سن کر راہل بھی دکھی نظر آتے ہیں اور ان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے انہیں چپ کراتے ہوئے ماتھے پر کس کردیتے ہیں۔ راکھی نے اپنے شوہر کو لیکر سب اگل ڈالا۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)






راکھی کو چپ کراتے ہوئے راہل رونے کی وجہ پوچھتے ہیں تو راکھی کہتی ہیں اب کچھ نہیں ہو سکتا ، میرا شوہر پہلے سے ہی شادی شدہ ہے، اس کا ایک بچہ بھی ہے، میرا تو بچہ بھی نہیں ہے۔ کسی نے مجھے اس سچ کے بارے میں نہیں بتایا۔ جب شادی کی تھی تو بڑی امنگوں سے کی تھی۔ اس کو اپنی آنکھوں میں، اپنے دل میں بسایا۔ میں بھی ایک انسان ہوں۔ مجھے میرا شوہر پوری طرح چاہئے میں اسے کسی کے ساتھ بانٹ نہیں سکتی۔ روتے۔روتے راکھی کہتی ہیں کہ میں کیا کروں، مجھے کچھ نہیں سمجھ  آتا، یہ سب سوچتے ہیں میں بیمار ہو گئی ہوں، میں کتنا درد سہوں؟ راہل کو راکھی کو سمجھا۔بجھا کر چپ کرواتے نظر آ رہے ہیں۔

حالانکہ جب سے راکھی کی شادی ہوئی ان کے شوہر کو لیکر بھرم جیسا ماحول بنا ہوا ہے۔ ابھی تک راکھی کے شوہر سامنے نہیں آئے ہیں۔ کئی بار لوگ ان سے سوال کرتے ہیں تو وہ بڑی اچھی طرح تمام ہی سوالوں کو ہینڈل کر لیتی ہیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Feb 04, 2021 05:35 PM IST